دردناک موت: سرپٹ دوڑتا رہا گھوڑا اور گھسٹتی رہی 13 سالہ بچے کی زندگی

کانپور : کانپور دیہات کے تھانہ رسول آباد علاقے کے گاؤں رچ پوروا میں معمولی تنازعہ کے چلتے ایک دبنگ پڑوسی نے 13 سالہ بچے کا قتل کر دیا ہے۔

Oct 18, 2015 03:09 PM IST | Updated on: Oct 18, 2015 03:09 PM IST
دردناک موت: سرپٹ دوڑتا رہا گھوڑا اور گھسٹتی رہی 13 سالہ بچے کی زندگی

کانپور : کانپور دیہات کے تھانہ رسول آباد علاقے کے گاؤں رچ پوروا میں معمولی تنازعہ کے چلتے ایک دبنگ پڑوسی نے 13 سالہ بچے کا قتل کر دیا ہے۔

اس قتل کی کہانی رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے ۔ اس بچے کا قتل دبنگ پڑوسی نے ایک منفرد طریقے سے کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ یہ بچہ جب اپنے گھر سے باہر کھیلنے کے لئے نکلا ، تو دبنگ پڑوسی نے اس بچے کا پاؤں گھوڑے کے پاؤں سے باندھ دیا اور گھوڑے کو چابک مار کر دوڑا دیا۔

اس کے بعد گھوڑا سرپٹ دوڑنے لگا اور گھوڑے کے پاؤں سے بندھا 13 سالہ بچہ بھی گھوڑے کے ساتھ گھسٹنے لگا۔ دوڑتے گھوڑے کے ساتھ بچہ بھی گھسٹتا رہا جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

بچہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ دبنگ پڑوسی کی خواتین سے بچہ کے کنبہ کی خواتین کا تنازع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد دبنگ پڑوسی نے اسے سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی۔ یہ واقعہ اسی کا ساخشانہ ہے ۔ اس معاملے میں رسول آباد تھانہ نے معاملہ تو درج کر لیا ہے لیکن ملزموں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Loading...

Loading...