پلول میں گائے کی اسمگلنگ کو لے کر پرتشدد ہنگامہ ، متعدد پولیس اہلکار زخمی

فرید آباد : ہریانہ کے پلول سے پرتشدد ہنگامہ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گائے کی اسمگلنگ کو لے کر یہ پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے۔

Dec 03, 2015 02:50 PM IST | Updated on: Dec 03, 2015 02:50 PM IST
پلول میں گائے کی  اسمگلنگ کو لے کر پرتشدد ہنگامہ ، متعدد پولیس اہلکار زخمی

فرید آباد : ہریانہ کے پلول سے پرتشدد ہنگامہ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گائے کی اسمگلنگ کو لے کر یہ پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے میوات سے جانوروں کو لے کر یوپی جا رہی گاڑی کو روکا، جس کے بعد یہ ہنگامہ شروع ہوا۔ تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار علاقہ میں موجود ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس پر بھی جم کر پتھراؤ کیا ۔ لوگوں کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

ادھر وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے رپورٹروں سے ہی کیس کے بابت پوچھااور کہا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔

Loading...

Loading...