بچوں کے سامنے شراب پینے پر احتجاج کیا ، تو شوہر نے گولی مار کر قتل کر ڈالا

غازی آباد: کیا آج انسان کی قوت برداشت اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ اگر بیوی گھر میں بچوں کے سامنے شوہر کے شراب پینے کولے کر احتجاج کرے ، تو وہ غصہ میں اس کا قتل ہی کر ڈالے۔ کچھ ایسا ہی حادثہ یو پی کے غازی آباد میں پیش آیا۔ وہ بھی تب جبکہ دونو نے لو میرج کی تھی۔

Dec 21, 2015 10:51 PM IST | Updated on: Dec 21, 2015 10:52 PM IST
بچوں کے سامنے شراب پینے پر احتجاج کیا ، تو شوہر نے گولی مار کر قتل کر ڈالا

غازی آباد: کیا آج انسان کی قوت برداشت اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ اگر بیوی گھر میں بچوں کے سامنے شوہر کے شراب پینے کولے کر احتجاج کرے ، تو وہ غصہ میں اس کا قتل ہی کر ڈالے۔ کچھ ایسا ہی حادثہ یو پی کے غازی آباد میں پیش آیا۔ وہ بھی تب جبکہ دونو نے لو میرج کی تھی۔

غازی آباد کے لونی علاقہ میں ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کا گولی ماكر قتل کر دیا ہے ۔ واقعہ دہلی سے ملحق ڈی ایل ایف کالونی کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم تومر نام کے ایک شخص کا اپنی بیوی رتو سے گھر میں شراب پینے کو لیکر جھگڑا ہو گیا ، جس کے بعد تومر نے پستول سے فائرنگ کر کے بیوی کا قتل کر دیا۔

قتل کے وقت وکرم کے دونوں بچے گھر میں ہی موجود تھے ۔ دونوں بچوں کو لے کر وکرم رات میں ہی اٹاوہ نکل گیا اور انہیں اپنے گاؤں چھوڑ آیا ۔ واقعہ کے 24 گھنٹے بعد رتو کے گھر والے اس کے گھر پہنچے ، تو انہیں قتل کی جانکاری ملی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول کو بھی بر آمد کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ وکرم اور رتو نے 10 سال پہلے لو میرج کی تھی ، لیکن شادی کے کچھ سالوں کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے شروع ہوگئے تھے۔ اس درمیان وکرم شراب بھی پینے لگا ۔اس کو لے کر میاں اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ہفتہ کی رات بھی ایسا ہی ہوا ۔ وکرم گھر میں بیٹھ کر بچوں کے سامنے ہی شراب پی رہا تھا ، جس کو لے کر دونوں کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا اور مشتعل ہوکر وکرم نے بیڈروم میں جا کر رتو کو گولی مار دی۔

Loading...

Loading...