گربا رقص کے دوران لہرایا گیا پاکستانی جھنڈا، تنازعہ ہونے پر لگائی آگ

نیمچ : مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ایک گربے کے پروگرام کے دوران پاکستانی جھنڈا لهرائے جانے کے بعد تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد پرچم کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Oct 23, 2015 01:32 PM IST | Updated on: Oct 23, 2015 01:32 PM IST
گربا رقص کے دوران لہرایا گیا پاکستانی جھنڈا، تنازعہ ہونے پر لگائی آگ

نیمچ : مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ایک گربے کے پروگرام کے دوران پاکستانی جھنڈا لهرائے جانے کے بعد تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد پرچم کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ واقعہ گاندھی باغ میں پیش آیا ہے ۔ یہاں پر روٹری ڈائمنڈ گروپ نے ڈانڈیا کا انعقاد کیا تھا۔ اس خصوصی تقریب میں گجرات کے گیلکسیگروپ کو بھی گربے کی پریزنٹیشن کے لئے بلایا گیا تھا۔

اپنی ایک پریزنٹیشن کے دوران اس گروپ نے کئی ممالک کے پرچم لهرائے تھے ، جن میں سے ایک پاکستان کا پرچم بھی تھا۔

پاکستان کا پرچم بلند ہوتے ہی لوگوں نے اعتراض کرنا شروع کردیا ، جس کے بعد تنازعہ ہو گیا۔ پاکستان کا پرچم لهرائے جانے کی اطلاع ملنے پر وی ایچ پی کے ضلع صدر بابو لال ناگدا، نرمل دیو نریلا سمیت دیگر لوگ بھی موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بھی اس کی مخالفت شروع کر دی۔

Loading...

تنازع بڑھتا ہوا دیکھ کر منتظمین نے ان سے معافی مانگی، لیکن اس پر بھی معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ اس کے بعد پاکستان کا پرچم جلا دیا گیا۔ اس دوران پولیس کو بھی بلا لیا گیا۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے کے بعد تنازعہ ختم ہوا جبکہ باقی پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا۔

Loading...