ہوم » نیوز » No Category

چین سمیت کئی ممالک کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پھر پھیلایا ہاتھ ، کی یہ فریاد

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی (Abdel Fattah El Sisi) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قرض کو فی الحال ملتوی کرنے جیسے بندوبست جدوجہد کررہی معیشت کیلئے معاون ہیں ۔

  • Share this:
چین سمیت کئی ممالک کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پھر پھیلایا ہاتھ ، کی یہ فریاد
عمران خان کے بڑبولے پن پر ہندوستان نے دکھایا پاکستان کو آئینہ

پاکستانی حکومت  (Pakistan) نے اپنی سفارتی کوششوں کو بڑھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں راحت دینے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان  (imran khan)  نے جمعرات کو امیر ممالک سے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں راحت دینے کی اپیل کی ۔ ڈان کی خبر کے مطابق مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی  (Abdel Fattah El Sisi) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قرض کو فی الحال ملتوی کرنے جیسے بندوبست جدوجہد کررہی معیشت کیلئے معاون ہیں ، لیکن ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو پھر سے منظم کرنے کیلئے اور زیادہ بندوبست کی ضرورت ہے ۔


وزیر اعظم آفس کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے گلوبل انیشیئیٹو آن ڈیبٹ ریلیف کی اپنی اپیل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے صدر عبد الفتاح السیسی سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت والے ممالک سنگین صحت اور معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں ۔ السیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ صرف قرض سروسنگ کا التوا کافی نہیں ہے ۔ ان غریب ممالک کے لوگوں کا سامنا کورونا وائرس کے ساتھ بھکمری سے بھی ہورہا ہے ۔


وزیر اعظم عمران خان نے 12 اپریل کو قرض سے نجات کیلئے ایک بین الاقوامی اپیل شروع کی تھی ۔ انہوں نے عالمی لیڈروں سے اپیل کی تھی کہ وہ قرض راحت اور تشکیل نو کے توسط سے کووڈ 19 کے اثر سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں ۔ تاکہ راحت رسانی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے مالی جگہ بنائی جاسکے ۔ پاکستان نے بعد میں جی 20 ممالک کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعہ اعلان کردہ قرض راحت کا خیر مقدم کیا ۔


خیال رہے کہ پاکستان کووڈ 19 کے پس منظر میں ترقی پذیر ممالک کے قرض چیلنجز کے جامع حل کیلئے مشورہ شروع کرنے کی خاطر اقوام متحدہ میں خواہشمند ممالک کے ایک گروپ کو بلا رہا ہے ۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایف او کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قرض کے مسئلہ کے جامع حل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیلئے کئی ممالک کے لیڈروں سے گفتگو کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

ٹرولرس پر بھڑکیں زائرہ وسیم ، کہا : سب موٹی چمڑی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتے ، جانئے کیا ہے معاملہ

کورونا وائرس : لاش کے ساتھ نرسوں کے ڈانس کا ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ، جم کر ہو رہی تنقید

کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈیٹ پر جائے گی یہ خوبصورت کھلاڑی ، آپ کو بھی مل سکتا ہے موقع ، صرف کرنا ہوگا یہ کام
First published: May 02, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading