ہوم » نیوز » No Category

برطانیہ میں پاکستانی شخص نے گرودوارے میں کی توڑ۔پھوڑ، کشمیر پر دی یہ بڑی دھمکی

مشرقی انگلینڈ (England) کے شہرڈربی شائرمیں ایک گرودوارے میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی مسلمان شخص(Pakistani Muslim) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانیہ (UK) پولیس نے بتایا ہے کہ یہ شخص زبردستی گرودوارے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

  • Share this:

مشرقی انگلینڈ (England) کے شہرڈربی شائرمیں ایک گرودوارے میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی مسلمان شخص(Pakistani Muslim) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانیہ (UK) پولیس نے بتایا ہے کہ یہ شخص زبردستی گرودوارے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہندوستانی سرکاری ذرائع کے مطابق ، اس شخص نے نہ صرف گرودوارے کی املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ کشمیر سے متعلق ایک دھمکی آمیز نوٹ بھی چھوڑ گیا تھا۔

ڈربی شائر میں اسٹین ہاپ اسٹریٹ پر واقع گرو ارجن گرودوارے میں پیر کو علی الصبح سامنے کے دروازے ٹوٹے ہوئے نظر آئے۔ جس کے بعد اس کی اطلاع ڈربی شائر پولیس کو دی گئی۔ پولیس کو گرودوارے میں ایک نوٹ بھی ملا جس پر لکھا تھا - 'کشمیر کے لوگوں کی مدد کرو ، ورنہ یہ مسئلہ ہر جگہ پیدا ہوجائے گا۔'

اس شخص نے فون کے ساتھ اپنا فون نمبر بھی چھوڑاتھا۔ ڈربی شائر کی پولیس نے اس شخص کے پاکستانی مسلم ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاکر گرودوارے پر حملہ کیا۔

گرودوارے نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ابھی تک اب تک حاصل کردہ شواہد کی بنیاد پر گرفتار شخص کے لباس اور ایک خط سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ مسلم پس منظر کا ہے۔' حملے کے دوران کوئی بھی گرودوارے میں موجود نہیں تھا۔ اس سے قبل گرودوارے میں پہلا وار کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
First published: May 26, 2020 12:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading