پپو یادو نے لالو اور نتیش کو بہار میں منظم جرائم کا ہیرو قرار دیا

مونگیر : مدھے پورا کے ممبر پارلیمنٹ پپو یادو نے بہار حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نتیش اور لالو پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ پپو نے جارحانہ تیور اپناتے ہوئے کہا کہ بڑے اور چھوٹے بھائی ہی منظم جرائم کے ہیرو ہیں۔

Feb 09, 2016 06:50 PM IST | Updated on: Feb 09, 2016 06:50 PM IST
پپو یادو نے لالو اور نتیش کو بہار میں منظم جرائم کا ہیرو قرار دیا

مونگیر : مدھے پورا کے ممبر پارلیمنٹ پپو یادو نے بہار حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نتیش اور لالو پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ پپو نے جارحانہ تیور اپناتے ہوئے کہا کہ بڑے اور چھوٹے بھائی ہی منظم جرائم کے ہیرو ہیں۔

مونگیر کے سرکٹ ہاؤس میں پپو نے کہا کہ حکومت میں بڑے بھائی کی ذمہ داری پیسے وصولنے کی ہے۔ مدھے پورا کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار میں جرائم کے گراف میں اضافہ ہواہے۔ ریاست میں ایسی حکومت ہے ، جس کے غنڈوں کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے بھی چھیڑخانی جیسے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔

پپو نے کہا کہ ریاست میں جیسے حالات ہیں ، وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ حکومت جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ ایم ایل اے آبروریزی کر رہے ہیں تو حکومت کے بابو اور صاحب دلتوں کو نکسلی کے نام پر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Loading...

Loading...