உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹھان کوٹ حملہ: پاکستان تشکیل دے گا جانچ ٹیم، ٹیم میں ہوں گے آئی ایس آئی -ملٹری افسر

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان کی سختی کام آتی دکھائی دے رہی ہے۔

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان کی سختی کام آتی دکھائی دے رہی ہے۔

    نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان کی سختی کام آتی دکھائی دے رہی ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان کی سختی کام آتی دکھائی دے رہی ہے۔ ہندستان کے سخت موقف کے بعد پاکستان اب پٹھان کوٹ حملے کے لئے مشترکہ ٹیم بنانے پر غور کر رہا ہے۔ پاکستانی اخبار کے مطابق خود وزیر اعظم نواز شریف نے خفیہ محکمہ کے سربراہ کو یہ حکم دیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے لئے ایک مشترکہ ٹیم بنائی جائے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان آئی بی، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور پولیس کو ملا کر تحقیقاتی ٹیم بنانے کی تیاری میں ہے۔ مشترکہ جانچ ٹیم بنانے کو لے کر ہوئی میٹنگ میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، این ایس اے نصیر خان جنجوعہ نے شرکت کی۔

      ہندستان نے پٹھان کوٹ حملے کو لے کر پاکستان سے کچھ معلومات ساجھا کئے ہیں جس میں اس حملے کی کڑی پاکستان سے جڑتی ہے۔ ہندستان نے اسے لے کر پاکستان پر خاصا دباؤ ڈال رکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ نئے سال کے آغاز میں ہی 2 جنوری کو جیش محمد کے دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کر دیا تھا جس میں 6 دہشت گرد اور ہمارے 7 جوان مارے گئے تھے۔

       
      First published: