உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر Ram Nath Kovind شام کو قوم سے کریں گے خطاب، آج ہی ختم ہو رہی ہے مدت

    Youtube Video

    Ram Nath Kovind Farewell: رام ناتھ کووند کی مدت آج یعنی 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند قوم سے خطاب کریں گے۔ صدر کا خطاب شام 7 بجے ہوگا۔

    • Share this:
      Ram Nath Kovind News: ہندوستان کے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کی مدت آج یعنی 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند قوم سے خطاب کریں گے۔ صدر کا خطاب شام 7 بجے ہوگا۔ ملک کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری 25 جولائی کو ہونی ہے۔ اس سے پہلے کل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پارلیمنٹ نے وداعی دی۔ سبکدوش ہونے والے صدر کے لیے یہ پروگرام دونوں ایوانوں نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

      صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنی الوداعی تقریر کے دوران سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد میں متعصبانہ سیاست سے اوپر اٹھ کر فیصلہ کریں کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا ضروری ہے۔ پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر بتاتے ہوئے صدر کووند نے پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ ایوان میں بحث کے دوران گاندھیائی فلسفہ کا استعمال کریں۔

      نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے صدر کووند کو وداعی دینے کے لیے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد تقریب میں شرکت کی تھی۔ سبکدوش ہونے والے صدر کووند نے نومنتخب صدر دروپدی مرمو   Draupadi Murmu  کے لیے کہا، "میں دروپدی مرمو کو اگلی صدر منتخب ہونے پر دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی رہنمائی سے ملک کو فائدہ ہوگا۔" نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو ہندوستان کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: