உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم نریندر مودی نے لانچ کیا جل جیون ایپ، کہا- پانی کے تحفظ کو زندگی کا منتر بنانے کی ضرورت

    وزیراعظم نریندر مودی نے لانچ کیا جل جیون ایپ، کہا- پانی کے تحفظ کو زندگی کا منتر بنانے کی ضرورت

    وزیراعظم نریندر مودی نے لانچ کیا جل جیون ایپ، کہا- پانی کے تحفظ کو زندگی کا منتر بنانے کی ضرورت

    وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری سے ملک میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، اس لیے پانی کی بربادی روکنے کے لیے انفرادی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو یہاں جل جیون مشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کے پانی کی فراہمی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری سے ملک میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، اس لیے پانی کی بربادی روکنے کے لیے انفرادی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو یہاں جل جیون مشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کے پانی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی خواتین روزانہ کئی کلو میٹر دور جا کر تالابوں اور ندیوں سے پانی لاتی ہیں، آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ، لیکن انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا ہے ،اس سے گاؤں کے ان لوگوں کی زندگی بہت آسان ہوجائے گی۔

      انہوں نے کہا کہ 2019 میں انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا تھا اور اس وقت ملک میں محض تین کروڑ گھروں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی ، لیکن آج 5 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی مل رہا ہے اور 2024 تک اس مشن کو پورا کرکے ملک کے تمام دیہی علاقوں لئ ہر گھر تک نل سےدستیاب کرایا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ جل زندگی مشن سے گاؤں والوں کی زندگی آسان ہوگی اور ان کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ خواتین کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ اگر لوگوں کو گاؤں میں صاف پانی ملے گا تو ان پر بیماریاں حاوی نہیں ہوں گی اور دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔
      وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن کا فائدہ حاصل ہو اس کے لئے جل جیون مشن کے ساتھ ہی واٹر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر گھر میں نل سے پانی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ گاؤں کی باؤلیوں کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں ، ان کی حکومت نے گاؤں گاؤں کو پانی اور صفائی ستھرائی سے جوڑنے کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم گرام پنچایتوں کی نشاندہی کر کے گرام سوراج کی گاندھی جی کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن ایپ جاری کیا گیا ہے۔ اس سےجل جیون مشن سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی اور یہاں تک کہ پانی کے معیار کی معلومات بھی اس ایپ میں ہوگی۔ ایپ میں ، گاؤں میں نل سے پانی پہنچانے سے متعلق مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: