உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League : گجرات سے ہارتے ہارتے بچا ہریانہ ، پونے کو ہرا کر ٹاپ پر پہنچا بنگلورو

    Pro Kabaddi League : گجرات سے ہارتے ہارتے بچا ہریانہ ، پونے کو ہرا کر ٹاپ پر پہنچا بنگلورو (Instagram)

    Pro Kabaddi League : گجرات سے ہارتے ہارتے بچا ہریانہ ، پونے کو ہرا کر ٹاپ پر پہنچا بنگلورو (Instagram)

    Pro Kabaddi League 2021 : ٹورنامنٹ کے 12ویں دن یعنی 2 جنوری کو دو میچ کھیلے گئے ۔ دن کا پہلا میچ گجرات جائنٹس بمقابلہ ہریانہ اسٹیلرز (Haryana Steelers) کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہریانہ نے گجرات کو مات دی تو وہیں دوسرے میچ بنگلورو بلز نے پونیری پلٹن (Puneri Paltan) کو پٹخنی دی ۔

    • Share this:
      بنگلورو : پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League-2021) کا آٹھواں سیزن دو سال کے انتظار کے بعد 22 دسمبر سے بنگلورو میں شروع ہو چکا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 12ویں دن یعنی 2 جنوری کو دو میچ کھیلے گئے ۔ دن کا پہلا میچ گجرات جائنٹس بمقابلہ ہریانہ اسٹیلرز  (Haryana Steelers) کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہریانہ نے گجرات کو مات دی تو وہیں دوسرے میچ بنگلورو بلز نے پونیری پلٹن (Puneri Paltan) کو پٹخنی دی ۔

      ہریانہ اسٹیلرز نے کپتان وکاس کنڈولا کے شاندار کھیل کی بدولت اتوار کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں گجرات جائنٹس کو 38-36 سے شکست دی۔ یہ میچ کسی رولر کوسٹر رائیڈ سے کم نہیں تھا۔ مین آف دی میچ کنڈولا نے آخری ریڈ سے دو پوائنٹس حاصل کر کے اپنی ٹیم کیلئے مجموعی طور پر 11 پوائنٹس حاصل کئے۔ جبکہ میتو نے 10 پوائنٹس کا تعاون دیا۔

      راکیش نے گجرات کے لئے سب سے زیادہ 19 پوائنٹس حاصل کئے، لیکن یہ ٹیم کی جیت کے لئے کافی نہیں تھے ۔ ہریانہ کی ٹیم نے پہلے ہاف میں 22-10 کی بڑی برتری حاصل کر کے اپنے ارادوں کو ظاہر کر دیا تھا لیکن وقفہ کے بعد گجرات نے انہیں اپنے کھیل سے چونکا دیا۔ گجرات نے دوسرے ہاف میں 26 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ہریانہ کی ٹیم اس دوران صرف 16 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

      بنگلورو بلز نے پونیری پلٹن کو 29-40 سے دی شکست

      دن کے دوسرے میچ میں بنگلورو بلز نے پونیری پلٹن کو 40-29 سے شکست دی۔ پونیری پلٹن نے دوسرے ہاف میں اپنی گرفت کھو دی کیونکہ بنگلورو بلز نے سات پوائنٹس کے نقصان کو کم کرنے کیلئے زبردست واپسی کی اور پروکبڈی لیگ کی چوتھی جیت حاصل کی۔ پون سہراوت نے دوسرے ہاف میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ آخری لمحات میں سپر 10 تک پہنچے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: