உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی سی ٹی وی کی مدد سے ریلوے پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر کھولا یہ بڑا راز

     سویا ہوا شخص جاگ جاتا ہے اوردونوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تب تک دونوں فرار ہو جاتے ہیں۔

    سویا ہوا شخص جاگ جاتا ہے اوردونوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تب تک دونوں فرار ہو جاتے ہیں۔

    سویا ہوا شخص جاگ جاتا ہے اوردونوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تب تک دونوں فرار ہو جاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    اگر آپ کہیں سفر کر رہے ہیں یا ریلوے اسٹیشن پر ہیں تو ہوشیار رہیں  کچھ لوگ ایسے بھی وہاں  موجود  ہوتےہیں جو موقع دیکھ کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے  ہی ایک چور کو ریلوے پولیس نے پکڑا ہے ، جو موقع دیکھ کر مسافروں کی قیمتی چیزیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے یہ چور رات کو ریلوے پلیٹ فارم پر گھومتے تھے اور اندازہ لگاتے تھے کہ کون سا مسافر اکیلے سویا ہے اور پھر موقع پا کرموبائل فون پرس پیسے اور سامان چوری کر کے بھاگ جاتے تھے۔

    ممبئی سینٹرل  ریلوے اسٹیشن پر براہ راست چوری سی سی ٹی وی میں پکڑی گئی۔ سی سی ٹی وی میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک مسافر ریلوے پلیٹ فارم کی میز پر سو رہا ہے ، اسی وقت دو چور آئے ، جن میں سے ایک چور ایک میز پر بیٹھ کر آنے والوں پر نظر رکھتا ہے ، پھر دوسرا چور اس کے پاس جاتا ہے۔ پہلے  اسے دھکا دیتا ہے  اور یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ  وہ سو رہا ہے یا جاگ رہا ہے۔

    جب چور اس شخص کو سوتا دیکھتا ہے تو اس کا موبائل اور پرس چوری کرتا ہے۔ سویا ہوا شخص جاگ جاتا ہے اوردونوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تب تک دونوں فرار ہو جاتے ہیں۔ بھاسکر پوار (سینئر پولیس انسپکٹر / بوریوالی جی آر پی) نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں معلومات ملی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ان چوروں کی تفصیلات دیکھی گئیں اور تفتیش کے بعد ان چوروں کو صرف 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمین کے نام بابو رام بہادر وشوکرما اور اختر عبدالشیخ ہیں ، یہ دونوں ویرار کے رہائشی ہیں۔ مزید تفتیش شروع کی گئی ہے کہ ملزمین نے اس طرح کتنی چوریاں کی ہیں اور کیا ان کے خلاف کوئی اور مقدمہ درج ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: