پی ایم مودی نے Raju Srivastava کے انتقال پر ظاہر کیا افسوس، بولے۔ دلوں میں زندہ رہوگے
راجو سریواستو کی موت پر پی ایم مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجو سریواستو نے ہماری زندگی کو ہنسی، مزاح اور مثبتیت سے روشن کیا۔ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے، لیکن...
راجو سریواستو کی موت پر پی ایم مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجو سریواستو نے ہماری زندگی کو ہنسی، مزاح اور مثبتیت سے روشن کیا۔ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے، لیکن...
مزاحیہ لطیفوں اور کامیڈی سے سب کو ہنسانے والے مشہور کامیڈین راجو سریواستو اب ہمارے بیچنہیں رہے۔ کامیڈین راجو سریواستو کا بدھ کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ راجو سریواستو کی عمر 58 سال تھی اور وہ 40 دن سے زیادہ اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں 10 اگست کو دہلی کے ایک ہوٹل میں جم کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی 'انجیو پلاسٹی' بھی کی گئی تھی۔ تب سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور ہوش میں نہیں آئے تھے۔ راجو شریواستو کی موت سے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔
Raju Srivastava brightened our lives with laughter, humour and positivity. He leaves us too soon but he will continue to live in the hearts of countless people thanks to his rich work over the years. His demise is saddening. Condolences to his family and admirers. Om Shanti. pic.twitter.com/U9UjGcfeBK
راجو سریواستو کی موت پر پی ایم مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجو سریواستو نے ہماری زندگی کو ہنسی، مزاح اور مثبتیت سے روشن کیا۔ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے، لیکن وہ اپنے بھرپور کام کے ذریعے ان گنت لوگوں کے دلوں میں برسوں زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں کیلئے تعزیت۔ اوم شانتی۔
ذرائع کی مانیں تو راجو شریواستو کی آخری رسومات کل صبح 9:30 بجے دہلی میں ادا کی جائیں گی۔ راجو شریواستو کا جسد خاکی کو ایمس سے دشرتھ پوری لے جایا جائے گا۔ راجو شریواستو کے بھتیجے مینک سریواستو کا گھر دوارکا میں ہے۔ غالباً راجو سریواستو کی آخری رسومات کل صبح وہیں ادا کی جائیں گی۔ تاہم، خاندان کے کچھ افراد راجو سریواستو کی آخری رسومات ان کی جائے پیدائش کانپور میں ادا کرنے کے حق میں تھے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔