உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھر میں جنم اشٹمی کا تہوار سبھی کی زندگی میں امن و سکون لائے: رام ناتھ کووند

    Youtube Video

    آج ملک بھر میں جنم اشٹمی کا تہوار منایاجارہاہے۔ شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں جنم اشٹمی کا تہوارمنایا جاتاہے۔

    • Share this:
      ملک بھر میں کرشنا جنم اشٹمی Janmashtami جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔حالانکہ کورونا کی وجہ سے حکومت کی گائڈ لائنس پر عمل کرنا لازمی کرار دیا ہے۔ غازی آباد کے اسکان مندر میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ مندر کے پوجاری کے مطابق شام چھ بجے کے بعد مندر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ مندر میں آن لائن درشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

      آج ملک بھر میں جنم اشٹمی کا تہوار منایاجارہاہے۔ شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں جنم اشٹمی کا تہوارمنایا جاتاہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوعریہ نےکہاکہ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں امن و سکون لائے۔

      آج کے دن ہندو مذہب کے ماننے والےبھجن، جاگرن اور مندروں میں جگراتہ کا اہتمام کرتے ہیں۔ دن بھر ۔وَرت۔ رکھتے ہیں اور رات کے بارہ بجے پوجا کے بعد ورت توڑتے ہیں۔ جنم اشٹمی عام طور ملک بھر میں پورے جوش وخروش اور پورے مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ تاہم کورونا کے سَبب اس کی سرگرمیاں کچھ معدوم ہونے کے آثار ہیں۔۔جنم اشٹمی کے تہوار کے سلسلے میں مندروں پر چراغاں بھی کیاگیاہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: