نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (Reserve Bank of India) کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikant Das) کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ شکتی کانت داس نے بتایا ہے ان میں وائرس کی علامات نہیں ہیں اور انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ ریزرو بینک کا کام نارمل طریقے سے چلتا رہے گا اور وہ آئیسولیشن سے کام کریں گے۔
گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikant Das) نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ انہون نے لکھا، " میں کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive) پایا گیا ہوں۔ مجھ میں وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے، میں کافی حد تک بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ جو لوگ حال ہی میں میرے رابطے میں آئے ہیں انہیں میں نے الرٹ کر دیا ہے۔ آئیسولیشن میں رہ کر کام جاری رکھوں گا۔ ریزرو بینک کا کام نارمل طریقے سے جاری رہے گا۔ میں فون یا ویڈیو کال کے ذریعے سے سبھی ڈپٹی گورنرس اور دیگر افسران کے رابطے میں رہوں گا "۔
شکتی کانت داس کے علاوہ اس وقت ملک میں کئی بڑے لیڈران بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی بھی شامل ہیں۔ وہیں اس سے پہلے نائب صدر وینکیا نائیڈو ، وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت مرکزی حکومت کے متعدد وزرا کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔