Mumbai: ممبئی میں چار منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو آپریشن جاری، 20 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ
’اس کے باوجود رہائشیوں نے قیام جاری رکھا‘۔
مقامی کارپوریٹر پروینا موراجکر نے کہا کہ جس کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا وہ چار خستہ حال عمارتوں پر مشتمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو پانچ سے چھ سال قبل خالی ہونے کے نوٹس دیے گئے تھے۔ اس کے باوجود رہائشیوں نے قیام جاری رکھا۔
ممبئی کے کرلا (Kurla) علاقے میں پیر کی رات دیر گئے چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔
پیر کی رات سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک آٹھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کے ڈی کمانڈنٹ آشیش کمار نے کہا کہ ابھی تک پھنسے ہوئے لوگوں کی تعداد کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہے، تاہم بی ایم سی کے کل رات کے اعداد و شمار کے مطابق ملبے کے نیچے اب بھی 20 تا 25 لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔
#WATCH Four-storey building collapse in Kurla, Mumbai | 1 more rescued alive. Rescue operation on. No confirmation on how many people still trapped: Ashish Kumar, NDRF Deputy Commandant
مقامی کارپوریٹر پروینا موراجکر نے کہا کہ جس کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا وہ چار خستہ حال عمارتوں پر مشتمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو پانچ سے چھ سال قبل خالی ہونے کے نوٹس دیے گئے تھے۔ اس کے باوجود رہائشیوں نے قیام جاری رکھا۔
موراجکر نے کہا کہ بقیہ تین عمارتوں کے کرایہ داروں کو منگل کی صبح بی ایم سی کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔