ہوم » نیوز » No Category

آرپی ایف جوان کا شاندار کارنامہ، جان پر کھیل کر معصوم بچی کی بچائی جان

شرمک ٹرین میں دودھ کے لئے ہلکان تین ماہ کی بچی کو آرپی ایف جوان اندر سنگھ یادو نے اپنی جان پر کھیل کر دودھ پہنچا دیا۔ 31 مئی کی رات 8 بج کر 45 منٹ پر بھوپال اسٹیشن پر شرمک ٹرین رکی تھی، ٹرین میں سوار خاتون نے انہیں اپنی تین ماہ کی معصوم بچی کو دکھاتے ہوئے دودھ کا مطالبہ کیا۔

  • Share this:
آرپی ایف جوان کا شاندار کارنامہ، جان پر کھیل کر معصوم بچی کی بچائی جان
آرپی ایف جوان کا شاندار کارنامہ، جان پرکھیل کر معصوم بچی کی بچائی جان۔ تصویر: پترکا ڈاٹ کام

نئی دہلی: شرمک ٹرین میں دودھ کے لئے ہلکان تین ماہ کی بچی کو آرپی ایف جوان اندر سنگھ یادو نے اپنی جان پر کھیل کر دودھ پہنچا دیا۔ 31 مئی کی رات 8 بج کر 45 منٹ پر بھوپال اسٹیشن پر شرمک ٹرین رکی تھی، ٹرین میں سوار خاتون نے انہیں اپنی تین ماہ کی معصوم بچی کو دکھاتے ہوئے دودھ کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ کرناٹک سے اترپردیش کے بہرائچ جا رہی ہے۔ بچی کو بھوک لگی ہے، لیکن راستے میں کسی اسٹیشن پر ان کو دودھ فراہم نہیں ہو پایا ہے۔ بھیا آپ میری بچی کے لئے دودھ لا دیجئے، یہ بے حال ہوگئی ہے۔


خاتون کی بات اور بچی کی حالت دیکھ کر اندر سنگھ یادو خود کو روک نہیں پائے۔ اندر سنگھ فوراً دوڑ کر پلیٹ فارم نمبر ایک کے باہر جاکر دودھ کی تھیلی لے کر آئے۔ یہ سارا واقعہ محض 5 منٹ کے اندر ہوا۔ حالانکہ ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی، لیکن انہیں ٹریننگ میں سکھایا گیا ہے کہ کوئی بھی چیز ممکن نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دوڑتے ہوئے اس معصوم تک دودھ کی تھیلی کو پہنچایا۔ ان کا کہنا ہےکہ ویسے تو اسٹیشن پر ان کی ڈیوٹی مائیک لے کر اناونسمنٹ کرنے کی تھی۔




اس دوران جب وہ کوچ نمبر 7 کے پاس سے گزرے تو کھڑکی کےکنارے بیٹھی خاتون نے ان سے گہار لگائی کہ وہ بیلگاوں سے بھوپال تک آگئی ہیں۔ ان کی بچی نے دودھ نہیں پیا ہے اور وہ بہت ہی بھوکی ہے، تو وہ اپنے آپ کو روک نہیں پائے۔ چونکہ پورا حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اس کے سینئر افسران بلکہ خود وزیر ریل نے اسے مبارکباد دی ہے۔ وہیں خاتون نے بھی ویڈیو بھیج کر اندر سنگھ یادو کو حقیقی ہیرو بتاتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
First published: Jun 04, 2020 10:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading