ہوم » نیوز » No Category

سعودی عرب میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی دی اجازت: تفصیل یہاں جانیں

سعودی عرب (Saudi Arabia) میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے۔ مسجد نبوی (masjid e nabvi) کو 31 مئ اتوار کو شاہی منظوری کے بعد اسے نماز کے لئے کھولا جائے گا۔

  • Share this:
سعودی عرب میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی دی اجازت: تفصیل یہاں جانیں
سعودی عرب (Saudi Arabia) میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے۔ مسجد نبوی (masjid e nabvi) کو 31 مئ اتوار کو شاہی منظوری کے بعد اسے نماز کے لئے کھولا جائے گا۔

سعودی عرب  (Saudi Arabia) میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے۔ مسجد نبوی (masjid e nabvi) کو  31 مئ اتوار کو شاہی منظوری کے بعد اسے نماز کے لئے کھولا جائے گا۔ مسجد الحرام(Masjid al-Haram) اور مسجد نبوی معاملوں کے جنرل پریسیڈینس کے  سربراہ قاری عبدالرحمٰن السدیس (Abdul Rahman Al-Sudais)  نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد نبوی کو 31  مئی اتوار سے سکیورٹی کے ساتھ مرحلہ وار پھر سے کھولا جائے گا۔ سبق اور العربیہ نیٹ کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور نمازیوں کو اس سے بچانے کیلئے جنرل پریسیڈینسی ٹھوس احتیاطیاحتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔


نماز کے دوران احتیاطی اقدامات سختی سے نافذ 

ایسے میں نماز پڑھنے والوں پر پابندی رہے گی کہ وہ ایک دوسرے سے تھوڑی دوری پر کھڑے ہوں۔  یعنی سوشل ڈسٹینسنگ (social distancing) کا خاص خیال رکھا جائےگا۔ ہر دن مسجد نبوی کے الگ الگ حصوں کو سینیٹا ئیز کیا جارہا ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والے لوگوں کی روزانہ جانچ کی جارہی ہے۔ حب ہیں یہاں آنے والے لوگوں کی جانچ کے لیے تھرمل کیمرے لگائے گئے ہیں۔ پیر 24 گھنٹے سسٹم کے تحت آنے والے ہر ایک درجہ حرارت کی جانچ کرتے ہیں۔ وزارت صحت کے ماہر سر تھرمل کیمروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مسجد الحرام کے کئی داخلی راستوں پر بھی کیمرے لگائے گئے ہیں۔‌


غور طلب ہے کہ ملک کے‌ وزارت داخلہ نے اتوار یعنی 31 مئی سے سعودی عرب (Saudi Arabia) میں کرفیو میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ سبھی مسجدیں جمعہ کی نماز کیلئے کھولی جائیں گے اور یہاں جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جائے گی۔ حالانکہ مسجدوں میں میں میں حفاظتی اقدامات اپنانا ضروری ہونگے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایس کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 81,766  ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک  57,013 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے ریاض میں چھے سو انہتر ، مکہ مکرمہ میں ایک سو پانچ ،مدینہ منورہ میں پینتالیس نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔
First published: May 31, 2020 12:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading