سومناتھ بھارتی کی مشکلات میں مزید اضافہ ، دو دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے گئے

نئی دہلی : دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کی مشکلیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گھریلو تشدد کے الزام میں انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔

Sep 29, 2015 05:51 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 05:51 PM IST
سومناتھ بھارتی کی مشکلات میں مزید اضافہ ، دو دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے گئے

نئی دہلی : دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کی مشکلیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گھریلو تشدد کے الزام میں انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔ دہلی کی دوارکا کورٹ میں سماعت کے بعد سومناتھ بھارتی کو دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ دہلی پولیس نے سومناتھ کی 5 دن کے ریمانڈ مانگی تھی۔

سماعت کے دوران سومناتھ نے عدالت سے کہا کہ انہیں اپنی بیوی لیپکا کے زیورات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ سومناتھ نے کہا کہ دہلی پولیس جس چاقو کے بارے میں بات کر رہی ہیں ان کے بارے میں بھی انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ سومناتھ نے سرکاری وکیل کے انتخاب پر بھی سوال کھڑا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہو جانے اور خودسپردگی کرنے کے حکم کے بعد بھارتی نے کل رات تقریبا ًساڑھے دس بجے دوارکا کے سیکٹر 23 میں واقع تھانے میں پولیس کے سامنےخودسپردگی کی تھی۔

سومناتھ بھارتی کے خلاف ان کی بیوی لپكا نے گھریلو تشدد کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 313 (جبراً اسقاط حمل کرانا)، 324 (خطرناک ہتھیار سے نقصان پہنچانا)، 417 (جعلسازی)، 420 (دھوکہ دہی)، اور 498 (جہیز کے لئے اذیت پہنچانا) سمیت کئی دیگر دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔

Loading...

Loading...