ہوم » نیوز » No Category

کرناٹک میں 7 لاکھ سے زائد بچوں نے لی راحت کی سانس ، پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے سالانہ امتحانات

وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر امتحانات کروانا ایک بڑا چیلنج تھا۔ تین ماہ پہلے ہی یہ امتحانات ہونے تھے ، اس مسئلہ پر کئی مرتبہ ماہرین تعلیم ، ماہرین طب کے ساتھ میٹنگ ہوئیں ۔ آخر کار حکومت نے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔

  • Share this:
کرناٹک میں 7 لاکھ سے زائد بچوں نے لی راحت کی سانس ، پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے سالانہ امتحانات
کرناٹک میں 7 لاکھ سے زائد بچوں نے لی راحت کی سانس ، پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے سالانہ امتحانات

ریاست کرناٹک میں 25 جون سے شروع ہوئے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج اختتام پذیر ہوئے۔ کورونا کی دہشت کے دوران طلبہ و طالبات نے ہمت اور حوصلہ کا بخوبی مظاہرہ کیا اور اپنے تمام 6 پرچے آج بتاریخ 3 جولائی مکمل کرلئے ۔ بنگلورو میں وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ کل 7 لاکھ 61 ہزار 506 طلبہ نے سالانہ امتحانات میں حصہ لیا ۔ کل  2800 مراکز میں امتحانات کروائے گئے ۔ سماجی فاصلہ ، ماسک ، سنیٹائزر ، طبی جانچ اس طرح کے تمام تر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا ۔


وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر امتحانات کروانا ایک بڑا چیلنج  تھا۔ تین ماہ پہلے ہی یہ امتحانات ہونے تھے ، اس مسئلہ پر کئی مرتبہ ماہرین تعلیم ، ماہرین طب کے ساتھ میٹنگ ہوئیں ۔ آخر کار حکومت نے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیر تعلیم سریش کمار نے  امتحانات میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کا سہرا بچوں کے سر جاتا ہے ۔


وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ پرچوں کی جانچ 13 جولائی سے شروع ہوگی اور 30 جولائی کے اندر مکمل کرلی جائے گی ۔
وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ پرچوں کی جانچ 13 جولائی سے شروع ہوگی اور 30 جولائی کے اندر مکمل کرلی جائے گی ۔


واضح رہے کہ تلنگانہ ، آندھراپردیش اور چند دیگر ریاستوں نے کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات منسوخ کئے ہیں ۔ کرناٹک میں بھی امتحانات سے پہلے کئی خدشات ظاہر کئے گئے تھے ۔ چند گوشوں سے امتحانات کو رد کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ چند تنظیمیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئی تھیں ۔ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے امتحانات منعقد کرنے کا جوکھم اٹھایا ۔

بنگلورو میں مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں بھی امتحانات کا بخوبی طور پر انعقاد ہوا ۔ الامین ، بی ای ٹی ، جامع العلوم ، مناہل ہائی اسکول ، مبارک ہائی اسکول ،  قوت الاسلام ،  للی روز ہائی اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ نے امتحانات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ شروعات میں انہیں کافی ڈر تھا ، لیکن والدین اور اساتذہ نے ہمت بڑھائی ۔ امتحانات کے مراکز میں حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، تمام پرچے بغیر ڈر اور خوف کے آسانی کے مکمل ہوئے ۔

وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ پرچوں کی جانچ 13 جولائی سے شروع ہوگی اور 30 جولائی کے اندر مکمل کرلی جائے گی ۔ سریش کمار نے کہا کہ کسی وجہ سے امتحانات میں غیر حاضر رہے طلبہ کیلئے سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ بہرحال تاخیر سے ہی صحیح کرناٹک میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات مکمل ہوچکے ہیں ۔ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں پی یو سی دوم اور اگست کے  پہلے ہفتہ میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان ہوسکتا ہے۔
First published: Jul 03, 2020 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading