ہوم » نیوز » No Category

بہار میں ملی کامیابی سے ایم آئی ایم کا حوصلہ بلند ، اب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پر نظر

اختر الایمان نے کہا کہ بہار کے بعد اب مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کی باری ہے ، جہاں ایم آئی ایم مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑے گی ۔ اس تعلق سے پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی فیصلہ کریں گے ۔ بہار کی ٹیم قومی صدر کی ہدایت پر مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت جھونکے گی ۔

  • Share this:
بہار میں ملی کامیابی سے ایم آئی ایم کا حوصلہ بلند ، اب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پر نظر
بہار میں ملی کامیابی سے ایم آئی ایم کا حوصلہ بلند ، اب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پر نظر

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب ایم آئی ایم کی نظر مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات پر ہے ۔ بہار میں سیمانچل کےعلاقہ میں اپنی جیت کا جھنڈا گاڑنے والی پارٹی نے مسلم ووٹوں کو اپنی جھولی میں کرنے کی کامیاب حکمت عملی بنائی تھی ۔ بہار کے سیمانچل میں پانچ سیٹوں پر قبضہ کر کے اب مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاری شروع ہوگئی ہے ۔


ایم آئی ایم کے ریاستی صدراخترالایمان نے نیوز18 اردو سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نہ صرف سیمانچل میں بلکہ پورے بہار میں دبے کچلے اور پسماندہ لوگوں کی آواز بنے گی ۔ بہار کے غریبوں ، کسانوں ، بے روزگاروں ، اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی پارٹی ہمیشہ جدوجہد کرے گی ۔ اخترالایمان نے کہا کہ انتخابات کے درمیان پارٹی نے عوام سے جو جو وعدہ کیا تھا ، اس کو ہر قیمت پر زمین پر اتارا جائے گا ۔


اختر الایمان نے یہ بھی کہا کہ بہار کے بعد اب مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کی باری ہے ، جہاں ایم آئی ایم مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑے گی ۔ اس تعلق سے پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی فیصلہ کریں گے ۔ بہار کی ٹیم قومی صدر کی ہدایت پر مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت جھونکے گی ۔ دراصل مغربی بنگال کے سرحدی علاقوں میں بہار کے سیمانچل کی جیت کا اثر ہوگا ، اس سے انکار نہیں ہے ۔


ادھر سیمانچل میں ملی کامیابی کے بعد پارٹی نے اس علاقہ کی ترقی کے تعلق سے اپنا منصوبہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔ ایم آئی ایم کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ پانچ سیٹوں پر ان کی جیت ایک شروعات ہے ۔ پارٹی کے کارکنان لگاتار اس بات کی کوشش کریں گے کہ آئندہ انتخابات میں سیمانچل کی 24 اسمبلی حلقوں پر ایم آئی ایم کی نمائندگی ہو۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 22, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading