اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر Suresh Raina نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

    سریش رینا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

    سریش رینا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

    انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک سریش رینا (Suresh Raina) نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ملک کے باہر فرنچائزی کے لئے کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک سریش رینا (Suresh Raina) نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ملک کے باہر فرنچائزی کے لئے کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ سریش رینا آئی پی ایل کی تاریخ میں ٹاپ اسکورنگ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ سال 2022 کی میگا نیلامی میں 8 سے 10 ٹیموں کی تعداد بڑھنے کے باوجود اَن سولڈ ہوگئے تھے۔

      ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور چنئی سپرکنگس کے سدا بہارکھلاڑی رہے سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سریش رینا نے ہندوستان کی طرف سے سال 2005 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ٹی20 عالمی کپ 2011 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ سریش رینا اب گھریلو کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی نہیں نظر آئیں گے۔

      ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور چنئی سپرکنگس کے سدا بہارکھلاڑی رہے سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔
      ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور چنئی سپرکنگس کے سدا بہارکھلاڑی رہے سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔


      سریش رینا نے ٹوئٹ کیا، ’اپنے ملک اور ریاست یوپی کی نمائندگی کرنا قابل فخر ہے۔ میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا بی سی سی آئی، یوپی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، راجیو شکلا اور میرے سبھی مداحوں کو ان کی حمایت اور میری صلاحیتوں میں اٹوٹ اعتماد پیدا کرنے کے لئے‘۔

      سریش رینا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔
      سریش رینا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔


      سریش رینا نے 15 اگست 2020 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سریش رینا چنئی سپر کنگس کی بلے بازی لائن اپ کی ریڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے 205 آئی پی ایل میچوں میں 5,528 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے گیند سے بھی تعاون دیا ہے اور 69 اننگوں میں 25 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ میدان پر سب سے شاندار فیلڈروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 109 کیچ اور 15 رن آوٹ سمیت 124 آوٹ کئے ہیں۔ سریش رینا نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو 226 ونڈے میچوں میں 5,615 رن اور 78 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 1,605 رنوں کے ساتھ الوداع کہا۔ سابق کرکٹر نے اب کھیل کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: