உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    TSPSC: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I امتحان کی تاریخ کا اعلان، جانیےتفصیل

    مزید یہ کہ مین امتحان جنوری/فروری 2023 کے مہینے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

    مزید یہ کہ مین امتحان جنوری/فروری 2023 کے مہینے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

    تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اس بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن نمبر 04/2022 جاری کیا۔ اب کمیشن نے اپنی میٹنگ میں امتحانات کی تاریخ کا اعکان کردیا ہے۔ بھرتی کے ٹیسٹ مختلف مراکز پر منعقد ہوں گے۔

    • Share this:
      تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) نے آج یعنی 14 جون 2022 کو گروپ I امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس کا سیکڑوں امیدواروں کو انتظار تھا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ-I سروس کے لیے بڑے پیمانے پر 3,80,202 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

      تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اس بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن نمبر 04/2022 جاری کیا۔ اب کمیشن نے اپنی میٹنگ میں امتحانات کی تاریخ کا اعکان کردیا ہے۔ بھرتی کے ٹیسٹ مختلف مراکز پر منعقد ہوں گے۔ گذشتہ کئی ماہ سے درخواست دینے والے متعدد امیدواروں کی جانب سے گروپ I کے امتحانات کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ طلبہ ریاست کے مختلف محمکہ جات میں ملازمت حاصل کرکے سرکاری نوکری کے امیدوار ہے۔

      اس سے قبل ہی اسٹڈی کے لیے مناسب وقت فراہم کیا گیا ہے۔ کیونکہ گروپ-I ریاست میں اعلی عہدوں کے حامل امتحان ہوتا ہے۔ جس میں ریاست کے سیول سرونٹس اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر کئی ماہ میں پریلیمنری امتحانات منعقد کرنے پر غور کیا گیا۔

      متعدد خواہشمندوں کی طرف سے کمیشن کو کئی نمائندگییں موصول ہوئی ہیں جن میں مطالعہ کے لیے مناسب وقت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ گروپ I کا امتحان طویل عرصے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر جولائی/اگست کے مہینے میں پریلیمنری امتحانات منعقد کرنے پر غور کیا لیکن امیدواروں کی نمائندگی کی وجہ سے کمیشن نے تمام دستیاب تاریخوں کا جائزہ لیا اور تمام پہلوؤں پر اچھی طرح غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

      تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اور قومی سطح کے امتحانات یعنی UPSC، IBPS، RRB وغیرہ کے لیے کمیشن نے تمام ضلعی مراکز پر 16 اکتوبر 2022 کو گروپ-I کے ابتدائی امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانی مراکز اور ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کی تفصیلات TSPSC کی ویب سائٹ www.tspsc.gov.in پر مقررہ وقت پر اپ ڈیٹ کر دی جائیں گی۔

      مزید یہ کہ مین امتحان جنوری/فروری 2023 کے مہینے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: