உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے اسدالدین اویسی -راج بھر ملاقات پرکہا- ملک کو توڑنے والے ایک اسٹیج پر

    یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے اسدالدین اویسی -راج بھر ملاقات پرکہا- ملک کو توڑنے والے ایک اسٹیج پر

    یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے اسدالدین اویسی -راج بھر ملاقات پرکہا- ملک کو توڑنے والے ایک اسٹیج پر

    یوپی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: عام آدمی پارٹی کے یو پی اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان وآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی و سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر کی لکھنؤ میں ملاقات کے بعد اترپردیش کا سیاسی پارہ کافی گرم ہوگیا ہے۔ یوپی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے یو پی میں انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ ی سبھی ایک اسٹیج پر آجائیں۔

      یوپی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔
      یوپی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔


      ریاستی وزیر نے کہا کہ ہمیں اس کی بالکل بھی فکر نہیں ہے۔ ان سیاسی پارٹیوں کے ایک ساتھ آنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملک کو توڑنے والے، فسادات کرانے والے اور منھ بھرائی کی سیاست کرنے والے ایک اسٹیج پر جمع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی پارٹیاں ہیں جنہیں شہریت(ترمیمی)قانون،این آر سی و آرٹیکل 370 سے شکایت ہے اور اب ایک ساتھ انتخاب لڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک کی 130کروڑ عوام کو نریندر مودی پر ویو پی کی 24کروڑ عوام کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر اعتماد ہے۔ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ لکھنؤ میں کانپور روڈ واقع ایک ہوٹل میں سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر اور ایم آئی ایم اسد الدین اویسی کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے پریس کانفرنس میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کا عندیہ دیا ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: