جب ریلوے ٹریک پر دوڑنے لگی ٹرک

پانی پت : ہریانہ میں ایک ٹرک ریلوے ٹریک پر دوڑنے لگی اور کافی دور تک دوڑتی چلی گئی ۔

Jul 24, 2015 03:41 PM IST | Updated on: Jul 24, 2015 03:41 PM IST
جب ریلوے ٹریک پر دوڑنے لگی  ٹرک

پانی پت : ہریانہ میں ایک ٹرک ریلوے ٹریک پر دوڑنے لگی  اور کافی دور تک دوڑتی چلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹرک کا  ڈرائیور نشے میں تھا اور نشے  کی وجہ سے ٹرک کو قابو میں نہیں کر سکا ۔  ٹرک کے پٹریوں پر آنے کی وجہ سے تقریبا سات گھنٹوں ریلوے سروسز بند رہیں اور بعد میں ٹرک کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آ سکی ۔

 یہ واقعہ جمعرات کو  دیر رات جھجھر فلائی اوور کے نیچے  پیش آیا ۔  پولیس کے مطابق  ڈرائیور نشے میں تھا، جس کی وجہ سے وہ ٹرک کو قابو نہیں کر سکا ۔  سیمنٹ سے بھرے ٹرک کے پٹری پر آجانے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی ۔

موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی ۔  پہلے ٹرک میں بھری سیمنٹ کی بوریوں کو نکالا گیا اور اس کے بعد کرین کی مدد سے ٹرک کو پٹری سے ہٹا دیا گیا ۔  پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

Loading...

Loading...