உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجو شریواستو کی حالت میں سدھار، سکریٹری نے دیا تازہ Health اپڈیٹ

    Raju Srivastava Health Update: خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق راجو شریواستو کے سکریٹری گروت نارنگ نے کہا، ’’راجو سریواستو کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔"

    • Share this:
      Raju Srivastava Health Update: راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمس، دہلی میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کے پرسنل سکریٹری گروت نارنگ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ راجو کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ راجو آئی سی یو میں ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد 10 اگست کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق راجو شریواستو کے سکریٹری گروت نارنگ نے کہا، ’’راجو سریواستو کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔" اس سے پہلے  راجو کے اہل خانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کامیڈین کی حالت 'مستحکم' ہے۔

      خاندان نے ایک بیان میں کہا، "راجو سریواستو جی کی حالت مستحکم ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی مسلسل محبت اور حمایت کے لیے تمام خیر خواہوں کا شکریہ،‘‘ ان کے اہل خانہ کے ساتھ لوگوں نے جھوٹی خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دینے  کی اپیل کی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: