உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War: ہندوستانی سفارت خانے نے یوکرین میں اپنے شہریوں کیلئے جاری کیں ہدایات، سرحدوں پر حالات انتہائی نازک

    Youtube Video

    ۔ ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے مزید ہدایات جاری ہونے تک کسی بھی قسم کی نقل مکانی کرنے سے گریز کریں کیوںکہ مختلف چیف پوائنٹس اور سرحدوں پر حالات انتہائی نازک ہیں۔

    • Share this:
      Russia Ukraine War: وہیں کیف میں ہندستانی سفارت خانے کی جانب سے اپنے ملک کے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کیے گیے ہیں ۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مقامات پر ہی قیام کریں اور سرحدی علاقوں میں جانے سے قطعی گریز کریں۔ ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے مزید ہدایات جاری ہونے تک کسی بھی قسم کی نقل مکانی کرنے سے گریز کریں کیوںکہ مختلف چیف پوائنٹس اور سرحدوں پر حالات انتہائی نازک ہیں۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گیے مکتوب میں یہ بھی کہا گیا کہ اپنے علاقوں میں غذا اور پانی و دیگر بنیادی سہولتیں جس حدتک بھی دستیاب ہیں اسی پر صبر و استقامت سے کام لیں اور غیرضروری طور پراپنے مکانوں سے باہر نکلنے سے احتیاط کریں۔

      دہلی میں موجود یوکرین سفارتخانے کے باہر امن کا پیغام
      دہلی میں موجود یوکرین کے سفارتخانے کے باہر امن کا پیغام دینے والے پوسٹر چسپا کئے گئے ہیں۔ یہاں لوگ روسی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے یوکرین کے عام شہریوں اورفوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ واضح رہے روسی حملے میں سیکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں ،مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔
      واضح ہو کہ یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان کئی ہندوستانی شہری اور طلبہ Indian Students یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے محمد توحید بھی اپنے اٹھارہ ہندوستانی ساتھیوں کے ساتھ ہنگری بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں اور یہ اپنے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

      وہیں یوکرین پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یوکرین میں روسی فوج کے حملوں کے بیچ حکومت ہند کی جانب سے وہاں موجود ہندوستانیوں کو حفاظت سے وطن واپس لانے کی کوشش جاری ہے۔

      یوکرین سے نکالے گئے 219 ہندوستانیوں کی پہلی پرواز رومانیہ سے روانہ

      بتادیں یوکرین سے نکالے گئے 219 ہندوستانیوں کے ساتھ ممبئی جانے والی پہلی پرواز رومانیہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بتایا کہ یوکرین سے نکالے گئے 219 ہندوستانیوں کے ساتھ ممبئی جانے والی پہلی پرواز رومانیہ سے روانہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیمیں زمین پر چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری وہاں پھنس گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد طلباء کی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: