یوپی میں 72825 ٹیچروں کی نوکری پر لٹک رہی ہےتلوار

الہ آباد : الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ٹی ای ٹی 2011 کے دوران او ایم آر شیٹ پروہائٹنر لگاکر اپنے جوابات تبدیل کرنے والوں کی شناخت کرنے کی ہدایت کے بعد سے ملازمت پا چکے امیدوار پریشان ہیں۔

Oct 12, 2015 09:18 AM IST | Updated on: Oct 12, 2015 09:18 AM IST
یوپی میں 72825 ٹیچروں کی نوکری پر لٹک رہی ہےتلوار

الہ آباد : الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ٹی ای ٹی 2011 کے دوران او ایم آر شیٹ پروہائٹنر لگاکر اپنے جوابات تبدیل کرنے والوں کی شناخت کرنے کی ہدایت کے بعد سے ملازمت پا چکے امیدوار پریشان ہیں۔

ہائی کورٹ نے ٹی ای ٹی 2011 میں او ایم آر شیٹ پر وہائٹنرکے استعمال کی جانچ کا حکم دیا ہے، جس کے بعد سے ملازمت یافتہ ہزاروں اساتذہ کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی ای ٹی 2011 پاس کرنے والے 58 ہزار امیدوار پرائمری ایجوکیشن کونسل کی جانب سے اعلان شدہ 72825 اساتذہ کی بھرتی میں تقرری حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سینئر پرائمری اسکولوں میں 29334 اساتذہ کی بھرتی میں بھی ٹی ای ٹی 2011 پاس کرنے والے ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔

ہائی کورٹ نے یوپی بورڈ کے سکریٹری سے اس بارے میں چھ ماہ کے اندر اندر کاپیوں کی جانچ کرواکر وہائٹنر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ یوپی بورڈ کی جانب سے ٹی ای ٹی کا انعقاد 2011 میں کیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...