اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گرفتار ہواUrfi Javedکو ہراساں کرنے والا شخص، پنجابی فلم انڈسٹری سے ہے تعلق

    Urfi Javed Molester Arrested: عرفی نے اس شخص کے ساتھ اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے جس میں وہ ایک ویڈیو کال پر اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلقات (سائبر ریپ) پر اصرار کر رہا تھا اور اداکارہ ایسا کرنے پر بالکل راضی نہیں تھی۔

    Urfi Javed Molester Arrested: عرفی نے اس شخص کے ساتھ اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے جس میں وہ ایک ویڈیو کال پر اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلقات (سائبر ریپ) پر اصرار کر رہا تھا اور اداکارہ ایسا کرنے پر بالکل راضی نہیں تھی۔

    Urfi Javed Molester Arrested: عرفی نے اس شخص کے ساتھ اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے جس میں وہ ایک ویڈیو کال پر اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلقات (سائبر ریپ) پر اصرار کر رہا تھا اور اداکارہ ایسا کرنے پر بالکل راضی نہیں تھی۔

    • Share this:
      Urfi Javed Molester Arrested:ٹی وی اداکارہ اور انٹرنیٹ سنسیشن عرفی جاوید نے بتایا ہے کہ انہیں بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرفی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ دراصل، کچھ دن پہلے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے عرفی نے ایک ایسے شخص کے خلاف شکایت کی تھی جو اسے طویل عرصے سے ہراساں کر رہا تھا۔

      عرفی نے اس شخص کے ساتھ اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے جس میں وہ ایک ویڈیو کال پر اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلقات (سائبر ریپ) پر اصرار کر رہا تھا اور اداکارہ ایسا کرنے پر بالکل راضی نہیں تھی۔

      عرفی نے کیا ممبئی پولیس کا شکریہ
      کچھ دن پہلے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس کے ساتھ عرفی نے کیپشن میں یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی شکایت ممبئی پولیس سے کی ہے، لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ لیکن اب بالآخر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا عرفی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفی نے لکھا، 'اچھی خبر! یہ مالیسٹر اب سلاخوں کے پیچھے ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Uorfi (@urf7i)





      یہ بھی پڑھیں:

      Akansha Puri Photo:آکانکشاپوری نے پانی میں لگائی آگ، میکا سنگھ کے بھی اڑے ہوش

      یہ بھی پڑھیں:
      بیمار ماں کے ساتھ اسپتال میں دن گزاررہی ہیںGauahar Khan، ویڈیومیں کہا-’زومبی جیسامحسوس ۔۔۔

      عرفی نے کیا کیا تھا پوسٹ؟
      عرفی نے زیادتی کرنے والے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ شخص کافی عرصے سے میرا استحصال کر رہا ہے۔ دو سال پہلے میری ایک ایڈیٹ شدہ تصویر ادھر ادھر گردش کر رہی تھی۔ یہاں تک کہ 2 سال پہلے میں نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس وقت میں بہت برے دور سے گزری تھی میں نے اس بارے میں 2 سال قبل ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جو آج بھی میرے پروفائل پر موجود ہے۔ یہ شخص اس تصویر کا استعمال کر کے مجھے بلیک میل کر رہا ہے اور ویڈیو کے ذریعے مجھ سے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس کے بعد پوسٹ میں عرفی نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے اس بارے میں جانکاری دی تھی اور تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ اس شخص کا تعلق پنجابی فلم انڈسٹری سے ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: