உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی اے ٹی ایس کی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں مولانا کلیم صدیقی کے مدرسے اور رہائش گاہ پر کی چھاپے ماری

    شاہین باغ علاقے کے ایف بلاک میں یو پی اے ٹی ایس (UP ATS) نے آج قریب 2 گھنٹے تک چھاپہ ماری (raid) کی۔ یہ چھاپے  مولانا کلیم صدیقی  (Maulana Kaleem Siddiqui ) کے مدرسہ اور رہائش گاہ پر مارے گئے۔

    • Share this:
    راجدھانی دہلی کے شاہین باغ علاقے کے ایف بلاک میں یو پی اے ٹی ایس (UP ATS) نے آج قریب 2 گھنٹے تک چھاپہ ماری (raid) کی۔ یہ چھاپے مولانا کلیم صدیقی (Maulana Kaleem Siddiqui ) کے مدرسہ اور رہائش گاہ پر مارے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مولانا کلیم صدیقی سے منسلک ایک فرد کو تبدیلی مذہب سے متعلق کیس میں یو پی اے ٹی ایس کے افسران اپنے ساتھ لیکر گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ سامان بھی اے ٹی ایس اپنے ساتھ لیکر گئی ہے۔
    فی الحال یو پی اے ٹی ایس کی ٹیم شاہین باغ ( raids Shaheen Bagh area of Delhi ) سے جا چکی ہے۔ دراصل یہ معاملہ تبدیلی مذہب کے سلسلے میں اتر پردیش انڈیا کے آپریشن سے جڑا ہوا ہے جس کے تحت مولانا کلیم صدیقی کو میرٹھ کے قرب وجوار سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں پریس کانفرنس کر کے بتایا گیا تھا کہ مولانا کلیم صدیقی تبدیلی مذہب سے جوڑے معاملے میں ملوث ہیں۔ مولانا کلیم صدیقی کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کے معاملے کے تحت غیر ملکی فنڈنگ کا بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ تقریبا تین کروڑ روپے کی فنڈنگ کی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ مولانا کلیم صدیقی کو جبراً تبدیلی مذہب کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس کے بعد مولانا کلیم صدیقی کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
    اس سے قبل مفتی جہانگیر اور عمر گوتم بھی جبراً تبدیلی مذہب کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا پولیس کے مطابق عمر گوتم سے پوچھ گچھ کے دوران ہی مولانا کلیم صدیقی کا نام تفتیش میں سامنے آیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: