اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال، 41 دنوں تک AIIMSمیں لڑی موت سے جنگ

    Youtube Video

    راجو شریواستو گزشتہ 41 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      دہلی/ لکھنؤ۔ مشہور کامیڈین راجو سریواستو کا دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد 10 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ راجو شریواستو گزشتہ 41 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راجو سریواستو کانپور کے رہنے والے تھے اور یوپی فلم بورڈ کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ راجو سریواستو کانپور کے رہنے والے تھے اور یوپی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین بھی تھے۔

      ایمس سے موصولہ اطلاع کے مطابق راجو سریواستو نے آج صبح 10.20 بجے آخری سانس لی۔ راجو شریواستو کے انتقال پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ایس پی صدر اکھلیش یادو ایم پی روی کشن سمیت کئی سیاست دانوں اور فلمی شخصیات نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ راجو سریواستو نے کانپور جیسے شہر سے نکل کر بالی ووڈ میں اپنے قدم جمائے اور انہیں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بادشاہ سمجھا جاتا تھا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

       

      سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دماغی صحت کیلئے 'سلو پوائزن' ہے، تحقیق میں بڑا انکشافمشہور TikToker کا سنسنی خیز انکشاف، ماں اور بہن کے ساتھ شوہر کو سلاتی ہوں، اور ہوچھا یہ۔۔۔

      25 دسمبر 1963 کو کانپور میں پیدا ہونے والے راجو سریواستو 1993 سے کامیڈی کی دنیا میں کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کلیان جی آنند جی، بپی لہری اور نتن مکیش جیسے فنکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ اپنی ہنر مندی کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ ان کی اصل کامیابی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے ملی۔ اس شو میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے وہ گھر گھر سب کی زبان پر آگئے۔ ان کا گجودھر کا کردار بھی کافی مشہور ہوا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: