ہوم » نیوز » No Category

لک آؤٹ نوٹس کے بعد غیر ملکی جماعتيوں پر لٹکی کارروائی کی تلوار 

اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی فلحال ان افراد کا کوآرنٹین میعاد 14 دنوں کے لیے اور بڑھا دی گئی ہے اور ابھی ان افراد کو علیحدہ نگرانی نے رکھا گیا ہے ، ان غیر ملکی افراد کا پاسپورٹ پہلے ہے ضبط کیا جا چکا ہے۔

  • Share this:
لک آؤٹ نوٹس کے بعد غیر ملکی جماعتيوں پر لٹکی کارروائی کی تلوار 
اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی فلحال ان افراد کا کوآرنٹین میعاد 14 دنوں کے لیے اور بڑھا دی گئی ہے اور ابھی ان افراد کو علیحدہ نگرانی نے رکھا گیا ہے ، ان غیر ملکی افراد کا پاسپورٹ پہلے ہے ضبط کیا جا چکا ہے۔

یو پی حکومت کی سخت ہدایت کے بعد میرٹھ زون میں بھی پولیس نے تبلیغی جماعت کے نظام الدین مرکز سے تعلق رکھنے والے 129غیر ملکی جماعتیوں کی نشاندہی کر لی ہے۔ ان غیر ملکی جماعتیوں کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات میں 24 مقدمے درج کیے ہیں  اے ڈی جی میرٹھ زون کے مطابق  غیر ملکی جماعتیوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد ان افراد کے پاسپورٹ ضبط کرکے  اب آگے سرکاری احکامات کے مطابق قانونی کاروائی کی جا رہی ہے

اب بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ان غیر ملکی افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انہیں جیل بھیجا  جائیگا یہ پھر ان افراد کو بلیک لسٹ کرکے انکو انکے ملک واپس بھیج دیا جائیگا۔ اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی فلحال ان افراد کا کوآرنٹین میعاد 14 دنوں کے لیے اور بڑھا دی گئی ہے اور ابھی ان افراد کو علیحدہ نگرانی نے رکھا گیا ہے ، ان غیر ملکی افراد کا پاسپورٹ پہلے ہے ضبط کیا جا چکا ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ 29 مارچ کو دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت میں شامل افراد کے جمگھٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا جن میں سیکڑوں افراد کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے تھے ان میں بڑی تعداد غیر ملکی جماعتیوں کی بھی تھی ، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے مرکز میں جمع ہونے اور ان میں بھی کافی لوگوں کے کورونا پوزیٹو ہونے کے بعد ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا ، مرکز سے مختلف ریاستوں کے روانہ ہوئی جماعتوں سے انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومتوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کارروائی کا حکم جاری کیا تھا ، خاص طور پر اُتر پردیش کی یوگی حکومت نے جماعت کے لوگوں کی نشان دہی کرکے انکی جانچ کرانے کے ساتھ غیر ملکی جماعتیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

First published: Apr 17, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading