ہوم » نیوز » No Category

ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل ہیں دو لڑکیاں ، محبت پانے کیلئے سر عام کیا ایسا کام ، پولیس بھی رہ گئی دنگ

بتایا جارہا ہے کہ آپس میں جھگڑا کرنے والی دونوں لڑکیاں نینی تال شہر کی رہی رہنے والی ہیں اور دسویں کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ دونوں لڑکیاں جس اسکول سے پڑھائی کررہی ہیں ، اسی اسکول سے بھوالی کی رہنے والی تیسری لڑکی بھی بارہویں پاس کرچکی ہے ۔

  • Share this:
ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل ہیں دو لڑکیاں ، محبت پانے کیلئے سر عام کیا ایسا کام ، پولیس بھی رہ گئی دنگ
ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل ہیں دو لڑکیاں ، محبت پانے کیلئے سر عام کیا ایسا کام ، پولیس بھی رہ گئی دنگ

اترا کھنڈ کے نینی تال میں دو لڑکیوں کا آپسی تنازع سرخیوں میں بنا ہوا ہے ۔ کبھی یہ لڑکیاں تالاب میں کود رہی ہیں تو کبھی مال روڈ پر ہی ایک دوسرے کا سر پھوڑنے کیلئے آمادہ ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکیاں ایک ہی لڑکی سے پیار کرتی ہیں اور اس کو کسی بھی قیمت پر اپنے ساتھ دیکھنا چاہتی ہیں ۔ جیسے ہی اس لڑکی کے ساتھ دوسری لڑکی گھومتی نظر آتی ہے ، تو اس میں سے ایک کے سر پر خون سوار ہوجاتا ہے ۔ وہ کبھی خودکشی کی کوشش کرتی ہیں تو کبھی دوسری لڑکی پر جان لیوا حملہ کرنے لگتی ہیں ۔


در اصل پورا معاملہ ہم جنس پرستی سے وابستہ ہے اور اسی وجہ سے سر راہ جھگڑے ہورہے ہیں ۔ تللی تال تھانہ انچار وجے مہتا کے مطابق لڑکیوں کی ایک مرتبہ کاونسلنگ کرائی جاچکی ہے ۔ والدین کو بھی سمجھایا گیا ہے ، لیکن دوبارہ سے کاونسلنگ کر کے انہیں سمجھانے کی کوشش ہوگی تاکہ وہ خودکشی جیسا قدم دوبارہ نہ اٹھا لیں ۔


جھیل میں کود چکی ہے ایک لڑکی


گزشتہ 27 جون کو نینی تال شہر کی رہنے والی 15 سال کی ایک لڑکی اچانک نینی تال جھیل میں کود پڑی ، جس کو مقامی نوجوانوں نے بچا لیا ۔ اس دن بھی اس لڑکی کا شہر میں ہی رہنے والی دوسری لڑکی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا ، لیکن بدھ کو یہی دونوں لڑکیاں ایک مرتبہ پھر بھڑ گئیں اور مال روڈ پر ہی جھگڑا شروع ہوگیا ۔ دونوں لڑکیوں کے درمیان زبردست گالی گلوج کے ساتھ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو مارنے کیلئے اینٹ تک اٹھالی ۔ تقریبا پندرہ سے بیس منٹ تک چلے اس ڈرامے میں پولیس کو مداخلت کرنی پڑگئی ۔ تللی تال پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور دونوں لڑکیوں کو سمجھا کر الگ کیا اور گھر بھیجا ۔

پورا معاملہ ہم جنس پرستی سے وابستہ ہے اور اسی وجہ سے سر راہ جھگڑے ہورہے ہیں ۔علامتی تصویر ۔
پورا معاملہ ہم جنس پرستی سے وابستہ ہے اور اسی وجہ سے سر راہ جھگڑے ہورہے ہیں ۔علامتی تصویر ۔


معشوقہ کو پانے کیلئے ہے پوری لڑائی

بتایا جارہا ہے کہ آپس میں جھگڑا کرنے والی دونوں لڑکیاں نینی تال شہر کی رہی رہنے والی ہیں اور دسویں کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ دونوں لڑکیاں جس اسکول سے پڑھائی کررہی ہیں ، اسی اسکول سے بھوالی کی رہنے والی تیسری لڑکی بھی بارہویں پاس کرچکی ہے ۔ ہم جنس پرست دونوں لڑکیاں اس لڑکی کے پیار میں پاگل ہیں اور اس کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 06, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading