شادی کے دوران آپ اکثر دولہا اور دلہن کو ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے اور مسکراتے اور پیار کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ مہمان بھی ان کے اس خوبصورت لمحے کے گواہ بنتے ہیں لیکن کیا آپ نے کسی شادی میں دولہا اور دلہن کے درمیان جارحانہ رویہ دیکھا ہے؟ اس وقت ایسی ہی ایک ویڈیو موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جس میں دولہے نے اپنی دلہن کے ساتھ کچھ مختلف کر دیا۔
ویڈیو میں دولہا نے اپنی دلہن کے چہرے پر شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا مارا (Groom Agressively Smashes Wedding Cake on Bride's Face)۔ اس واقعے میں دلہن کو جھٹکا لگا اور وہ گر گئی۔ دولہے نے ایسا کیوں کیا؟ دراصل یہ سب ایک مذاق تھا، جو اس قدر خراب ہوا کہ لوگ انٹرنیٹ پر بھڑک گئے۔
چنئی میں بھاری بارش کے سبب نظام زندگی درہم برہم، جھیلوں کا پانی رہائشی علاقوں میں پہنچامستی ۔ مذاق میں ہوا یہ سبوائرل ہونے والی ویڈیو کو Tiktok پر شیئر کیا گیا ہے۔ جیڈ کینیڈی نامی دلہن نے خود ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا - 'آفیشل طور پر ہم مسٹر اینڈ مسز پرائس ہیں' ویڈیو میں دولہا شادی کے کیک کی طرف چلتا ہے اور اس میں سے ایک ٹکڑا لیتا ہے۔ دلہن اس سے دور بھاگتی ہے اور آخر کار کونے میں جا کر دولہا اس کے منہ پر کیک اس طرح مارتا ہے کہ وہ نیچے گر جاتی ہے۔ اگرچہ بعد میں وہ اسے اٹھانے میں مدد کرتا ہے اور یہ ایک مضحکہ خیز واقعہ تھا۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک مہمان نے اپنی ڈریس صاف کی۔ جیڈ کینیڈی کی اس پوسٹ کو مذاق کے طور پر لینے کے بجائے لوگوں نے اس پر منفی تبصرہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک یوزر نے لکھا – میں نے تو طلاق دے دیا ہوتا۔ ایک اور یوزر نے لکھا- اس خاص دن کے لیے دلہن نے کتنے پیسے خرچ کیے ہوں گے۔ وہ ایک شہزادی لگ رہی تھی، لیکن سب کچھ برباد ہوگیا۔ وہیں زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ دولہا زیادہ جارحانہ ہو گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔