ہوم » نیوز » No Category

81 سال کی دادی نے 85  فٹ لمبے پول پر کیا کچھ ایسا کہ دیکھ کر اڑ گئے سبھی کے ہوش: ویڈیو یہاں دیکھیں

والینڈا جب تین سال کی تھیں تبھی سے اس کرتب کو کر رہی ہیں۔ بتایا کہ یہ لوگوں کیلئے بھلے ہی حیران کرنے والا ہو لیکن میرے لئے زندگی کا ایک حصہ ہے۔

  • Share this:
81 سال کی دادی نے 85  فٹ لمبے پول پر کیا کچھ ایسا کہ دیکھ کر اڑ گئے سبھی کے ہوش: ویڈیو یہاں دیکھیں
والینڈا جب تین سال کی تھیں تبھی سے اس کرتب کو کر رہی ہیں۔ بتایا کہ یہ لوگوں کیلئے بھلے ہی حیران کرنے والا ہو لیکن میرے لئے زندگی کا ایک حصہ ہے۔

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس وقت کا انتظار کرتے ہیں جن ہم ریٹائرنہ ہوجائیں اور اپنے گھر میں کنبے کے ساتھ آران کی زندگی گزاریں اور گھومنے۔پھرنے جائیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو عمر کے اس پڑاؤ پر بھی ایک دم زندہ دل اور قوت سے لبریز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عمر کی ڈ ھلان پر ہی ان کی زندگی شاندار ہوتی ہے۔ اسٹیو ہاروے کے لٹل شو بگ شاٹس: فار ایور ینگ میں ایسی ہی ایک 81 سال کی دادی نے اپنے ہنر اور زندہ دلی کا جادو بکھیرا جسے دیکھ کر ہر کسی کا منھ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ اکیاسی سال کی کارلا والینڈا نے 85  فٹ لمبے پول پر کرتب دکھائے۔




یہ شو ان کی اور ایلین ڈی جیننرس کی زنجیر کا اسپن آف ہے جو ملک کے سب سے باصلاحیت اور خوش مزاج لوگوں کا شو کا انعقاد کرتا ہے۔ اس میں زندہ دل بزرگ لوگ اپنے ہنر سے حیرت انگیز کرتب دکھاتے ہیں۔ شو میں لوگ ڈانس کرتے ہیں، گاتے ہیں اور مختلف طرح کے کئی مووس کرتے ہیں۔ اسی شو میں کارلا والیںڈا جو کہ 81 سال کی ہیں نے شاندار پول ڈانس کیا۔ اس دوران وہ دیکھتے ہی دیکھتے 85  فٹ کے لمبے پول پر سب سے اوپر چڑھ گئی۔ کارلا والینڈا نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ لوگوں کیلئے بھلے ہی حیران کرنے والا ہو لیکن میرے لئے زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ایسا کرنا مجھے بیحد پسند ہے۔ میں کئی مرتبہ ایس اکر چکی ہوں اور اس سے میں لوگوں کو اچھی طرح انٹرٹین کرتی ہوں۔ بتادیں کہ والیںڈا جب تین سال کی تھیں تبھی سے اس کرتب کو کر رہی ہیں۔


کارلا والینڈا نے شو میں گلابی رنگ کی ست رنگی چھٹا والی ڈریس پہنی۔ ڈریس پر گولڈن رنگ کا کام تھا۔ پول پر چڑھنے سے پہلے انہوں نے اپنی کیپ پاس کھڑے ایک شخص کو دے دی۔ اس کے بعد فورا دیکھتے ہی دیکھتے پول پر چڑھ گئیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 12, 2020 01:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading