چٹ فنڈ معاملے میں 58ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

ممبئی : سی بی آئی نے سمردھ جیون کمپنی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے سلسلے میں آج مہاراشٹر اور اوڈیشہ کے 58ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے۔

Dec 29, 2015 09:24 PM IST | Updated on: Dec 29, 2015 09:24 PM IST
چٹ فنڈ معاملے میں 58ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

ممبئی : سی بی آئی نے سمردھ جیون کمپنی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے سلسلے میں آج مہاراشٹر اور اوڈیشہ کے 58ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے۔

سی بی آئی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی مہاراشٹر میں پونے کے 40ٹھکانوں کے علاوہ ناسک، اورنگ آباد او رشولا پور اور اوڈیشہ کے کچھ ٹھکانوں پر چھاپے ماررہی ہے ۔ تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

سمردھ جیون اور اس کی ساتھی کمپنیوں او ران کے ڈائریکٹروں پر الزام ہے کہ انہوں نے عام لوگوں کے پیسوں کا غبن کیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جانچ ایجنسی شاردا چٹ فنڈ کمپنی اور ملک کی کچھ دیگر چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف پہلے سے جانچ کررہی ہے۔

Loading...

Loading...