உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اچانک موبائل پر نظر  آنے لگا پاکستان زندہ باد نام سے وائی فائی نیٹ ورک، مچ گیا ہنگامہ

    کانپور کے علاقے نظیرآباد پولیس اسٹیشن کے کباڑی مارکیٹ میں بیتی رات اس وقت ہلچل مچ گئی جب لوگوں کے موبائل پر وائی فائی نیٹورک  (WI-fi Network) میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آنے لگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کانپور کے علاقے نظیرآباد پولیس اسٹیشن کے کباڑی مارکیٹ میں بیتی رات اس وقت ہلچل مچ گئی جب لوگوں کے موبائل پر وائی فائی نیٹورک  (WI-fi Network) میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آنے لگا۔ کچھ لوگوں کو لگا کہ ان کا موبائل ہیک کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کو اطلاع دینے پر وائی فائی کانام بدل گیا۔ پولیس نےاسے کسی کی شرارت بتا کر جانچ سائبر پولیس کو دے دی ہے۔

      ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتیندر سنگھ نے بتایا کہ کباڑی مارکیٹ کے مقامی ایک شخص نے بدھ کی دیر رات دفتر سے لوٹنے کے بعد گھر میں لگے وائی فائی کو آن کیا۔ اسے کھولتے ہی ان کے موبائل میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آیا۔

      اس کے بعد گھبرائے شخص نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر جاکر نیٹ ورک کا نام بدلا۔ حالانکی یہ حرکت کرنے والے شخص کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فی الحال پولیس اور خفیہ ایجنیسیاں معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

      نظر آباد تھانہ علاقے کے کباڑی مارکیٹ میں کسی نامعلوم شخص نے اپنے اپرسنل وائی فائی پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔ مقامی لوگوں نے پاکستانی ہیکرس کے ذریعے وائی فائی ہیک کرنے کا اندیشہ ظاہر کرت ہوئے اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس معامے کی جانچ میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں نظیر آباد گیتاانجلی سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ سائبر سیل سے کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
      Published by:sana Naeem
      First published: