ہوم » نیوز » No Category

پاکستان میں آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب بڑا دھماکہ، 1 ہلاک 15 افراد زخمی  

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکے کے چلتے آس۔پاس کی جگہوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اتھارٹیز کی جانب سے علاقے کو بگھیر کر راحت بچاؤ کا کام کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جانچ ٹیمیں اور فارینسک سائنس لیب نے وہاں ر جاکر ثبوت جمع کئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان میں آرمی ہیڈ کوارٹرز  کے قریب بڑا دھماکہ، 1 ہلاک 15 افراد زخمی  
علامتی تصویر

افغانستان کی راجدھانی کابل میں بم دھماکے کے بعد اب پاکستان کے راولپنڈی میں بم دھماکے (Bomb Blast In Rawalpindi) میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ راولپنڈی کے مصروف ترین صدر علاقے میں جمعے کو ہوئے ایک بم دھماکے میں 15 لوگ زخمی (Fifteen People Injured) ہوگئے۔ شہر میں ج جگ یہ دھماکہ ہوا وہ پاکستانی فوج ہیڈکوارٹر کے پاس ہی ہے۔ پولیس ترجمان ساجد الحسن نے پاکستان کے ڈان نیوز کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ کو ایک نزدیکی بجلی کے کھمبے پر لگایا گیا تھا۔


دھماکہ والی جگہ کو ہوا کافی نقصان

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکے کے چلتے آس۔پاس کی جگہوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اتھارٹیز کی جانب سے علاقے کو بھیر کر راحت بچاؤ کا کام کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جانچ ٹیمیں اور فارینسک سائنس لیب نے وہاں ر جاکر ثبوت جمع کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکہ منظم جرائم کی ایک کوشش ہے۔ یہ لوگ پاکستان کے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان کوروناوائرس وبا بیماری کے چیلنجوں سے جوجھ رہا ہے کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک نہیں لی ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور سکیورٹی اہلکار اس کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔


اس علاقے کو فوج نے کیا پوری طرح سیل
حالانکہ پاکستانی میڈیا کی مانیں تو یہ دھماکہ وہاں پر کھڑی ایک موٹر سائکل میں ہوا جس کے بعد علاقے میں اچانک ہنگامہ مچ گیا۔ دھماکے میں ہوئے سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جنکہ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔
First published: Jun 13, 2020 12:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading