یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت کر نے پر سلمان خان اور اویسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ممبئی بم بلاسٹ معاملے میں مجرم قرار دیے گئے یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت کرکے سلمان خان اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اویسی پھنس گئے ہیں

Jul 27, 2015 05:48 PM IST | Updated on: Jul 27, 2015 05:48 PM IST
یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت کر نے پر سلمان خان اور اویسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

الہ آباد :  ممبئی بم بلاسٹ معاملے میں مجرم قرار دیے گئے یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت کرکے سلمان خان اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اویسی  پھنس گئے ہیں ۔  دونوں کے خلاف الہ آباد میں بغاوت  کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔  شہر کے ایک وکیل کی عرضی پر ضلع عدالت نے یہ معاملہ درج کیا ہے، الہ آباد کی جيوڈيشيل مجسٹریٹ سویتا سنگھ کی عدالت میں دی گئی درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت ملک کے عدالتی نظام کے خلاف کیا گیا تبصرہ ہے ۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد کی پھانسی کی مخالفت ملک سے غداری کے  مترادف  ہے ، عدالت نے عرضی قبول کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔  کورٹ میں یہ مقدمہ نمبر 1287 سن 2015 کے طور پر درج کیا گیا ہے ۔ عرضی گزار کو بیان دینے کے لئے منگل کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورٹ اس معاملے خود بھی تحقیقات کر سکتی ہے یا پھر پولیس کو بھی جانچ سونپی جا سکتی ہے ۔

آپ کو بتا دیں کہ فلم اداکار سلمان خان نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرکے یعقوب میمن کی پھانسی کی مخالفت کی تھی ، سلمان خان نے کہا تھا کہ کہ یعقوب کو پھانسی نہ دو، وہ مجرم نہیں ہے، اس کا بھائی ٹائیگر میمن اس معاملے میں قصوروار ہے ، اس پکڑ کر پھانسی دی جائے ۔

Loading...

Loading...