ہوم » نیوز » No Category

زائرہ وسیم نے پہلے ڈیلیٹ کردیا تھا سوشل میڈیا اکاونٹ، واپس لوٹ کر دیا یہ جواب

ٹرولس سے پریشان ہوکر اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ وہیں اب انہوں نے پھر سے سوشل میڈیا پر واپسی کرلی ہے اور ٹرولس کو منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔

  • Share this:
زائرہ وسیم نے پہلے ڈیلیٹ کردیا تھا سوشل میڈیا اکاونٹ، واپس لوٹ کر دیا یہ جواب
زائرہ وسم سوشل میڈیا پر واپس لوٹ آئیں، صارفین کو دیا یہ شاندار جواب

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعہ کم عمری میں ہی الگ پہچان بنا لینے والی اداکارہ زائرہ وسیم (Zaira Wasim) حال ہی میں زبردست سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کافی پہلے فلم انڈسٹری سے تو دوری بنا ہی لی تھی۔ وہیں گزشتہ روز ہفتہ کو انہوں نے اپنا سوشل میڈیا (Social Media) اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ اداکارہ نے ملک میں جاری ٹڈیوں کے اٹیک پر ایک ٹوئٹ (Tweet) کیا تا، اسے لے کر وہ ٹرول ہوگئی تھیں۔ ٹرولس سے پریشان ہوکر اداکارہ نے اپنا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کر ڈالا تھا۔ وہیں اب انہوں نے پھر سے سوشل میڈیا پر واپسی کرلی ہے اور ٹرولس کو منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔

 زائرہ وسیم ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے اکاونٹ کو دوبارہ ایکٹیویٹ کرلیا ہے۔ اب ایک صارف نے زائرہ وسیم سے پوچھا کہ وہ اب ٹوئٹر پر واپس کیوں آئی ہیں۔ اس سوال پر زائرہ وسیم نے شاندار جواب دیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھتے ہوئے کہا- ’میں واپس اس لئے آئی ہوں کہ میں بھی ایک انسان ہوں۔ مجھے بھی کبھی بریک یا دوری بنانے کی ضرورت پڑتی ہے، جب کچھ چیزیں حد سے آگے پہنچ جاتی ہیں’۔





عامر خان (Aamir Khan) کی سپرہٹ فلم ’دنگل’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زائرہ وسیم (Zaira Wasim) اب بھلے ہی فلمی پردے سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر وہ اکثر ملک کے الگ الگ موضوعات پر اپنی رائے رکھتی رہتی ہیں۔ فلمی دنیا کو الوداع کہنے کے اپنے فیصلے کو لے کر اداکارہ کی جہاں کچھ لوگوں نے حمایت کی تھی، تو وہیں کئی لوگوں نے ان کی تنقید بھی کی تھی، لیکن، اس درمیان زائرہ وسیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کردیا، جس کے بعد صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان ٹرولس سے پریشان ہوکر زائرہ وسیم  (Zaira Wasim Troll)نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔



زائرہ وسیم نے جمعرات کو ہندوستان میں ٹڈیوں کے حملے کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا۔
زائرہ وسیم نے جمعرات کو ہندوستان میں ٹڈیوں کے حملے کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا۔


دراصل، زائرہ وسیم نے جمعرات کو ہندوستان میں ٹڈیوں کے حملے کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹڈیوں کے حملے کو انسان کے اعمال کا پھل اور اللہ کا قہر بتایا تھا۔ اپنے اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ زائرہ وسیم ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں اور لوگوں نے ان کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ٹرولرس سے پریشان ہوکر پہلے تو اداکارہ نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، لیکن اسکرین گریبس وائرس ہونے کے بعد انہوں نے پریشان ہوکر اپنا ٹوئٹ اور انسٹا گرام اکاونٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔




ٹرولرس سے پریشان ہوکر زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔
ٹرولرس سے پریشان ہوکر زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔


اپنے ٹوئٹ میں زائرہ وسیم نے قرآن کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ٹڈیوں کا قہر اور جو بھی مصیبتیں ملک میں حال فی الحال میں دیکھنے کو مل رہی ہیں، وہ سب انسانوں کے برے اعمال کا پھل ہے۔ یہ اللہ کا قہر ہے’۔ زائرہ وسیم کا یہ ٹوئٹ کچھ لوگوں کو اتنا برا لگ گیا کہ انہوں نے سابق اداکارہ کا موازنہ سانپ تک سے کرنا شروع کردیا۔ وہیں کئی لوگوں نے اننہیں اسلام کی مثال پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کو اسلام میں حرام بتایا۔ ایک صارف نے زائرہ وسیم کے ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ٹوئٹ کرنا اسلام میں حرام ہے’۔

First published: May 31, 2020 09:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading