نوچندی میلہ : لاکھوں کروڑوں کے بجٹ کے باوجود بالے میاں درگاہ کو انتظامات کیلئے کچھ بھی نہیں ملتا

میرٹھ کے قدیم نوچندی میلے کی اہمیت یہاں موجود حضرت بالے میاں درگاہ اور چنڈی دیوی مندر سے ہے۔ تاہم میلے کی چمک دمک میں عقیدت اور احترام کے ان مراکزکو میلہ کمیٹی انتظامیہ نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ۔

Feb 23, 2018 11:35 PM IST | Updated on: Feb 23, 2018 11:35 PM IST
نوچندی میلہ : لاکھوں کروڑوں کے بجٹ کے باوجود بالے میاں درگاہ کو انتظامات کیلئے کچھ بھی نہیں ملتا

میرٹھ : میرٹھ کے قدیم نوچندی میلے کی اہمیت یہاں موجود حضرت بالے میاں درگاہ اور چنڈی دیوی مندر سے ہے۔ تاہم میلے کی چمک دمک میں عقیدت اور احترام کے ان مراکزکو میلہ کمیٹی انتظامیہ نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ۔ تقریباً ایک ماہ تک نوچندی میدان میں لگنے والے اس میلے کے دوران درگاہ کی سجاوٹ اور صاف صفائی کیلئے امداد کا وعدہ تو ہرسال کیا جاتا ہے ، لیکن اس وعدے کو کبھی پورا نہیں کیا جاتا ۔ میلہ کمیٹی کا یہ رویہ درگاہ انتظامیہ کے لئے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ نئی میئر اپنے وعدوں اور دعووں پر کتنی کھری اترتی ہیں ۔

ہولی کے بعد مارچ کے دوسرے ہفتے میں نوچندی میلے کی روایتی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس دوران درگاہ حضرت بالے میاں میں عرس اور دیگر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیےجاتے ہیں ۔ ان تمام پروگراموں کا انتظام درگاہ کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہیں ۔ جبکہ درگاہ کی سجاوٹ صاف صفائی کے لئے میلہ کمیٹی ہر سال امداد کا وعدہ تو کرتی ہے ، لیکن اس وعدے کو پورا نہیں کرتی ۔ اس سال نوچندی میلے کے انتظامات کی ذمہ داری نگر نگم کی ہے ۔ بورڈ میٹنگ میں میلہ کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ کا بجٹ پاس کیا گیا ہے ، لیکن انتظامات اور امداد کے نام پر درگاہ کمیٹی کو کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ حالانکہ بی ایس پی کی نئی میئر اس مرتبہ کچھ نیا اوربہتر کرنے کا دعوی ضرور کرتی نظرآ رہی ہیں ۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com