آگرہ ڈویزن میں آندھی طوفان سے زبردست تباہی ، 24 افراد کی موت ، فصلوں کو شدید نقصان

آگرہ ڈویزن میں بدھ دیر رات آٗئی آندھی و طوفان نے دیہی علاقوں میں کافی تباہی مچائی ۔ آندھی طوفان میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

May 03, 2018 08:35 AM IST | Updated on: May 03, 2018 08:37 AM IST
آگرہ ڈویزن میں آندھی طوفان سے زبردست تباہی ، 24 افراد کی موت ، فصلوں کو شدید نقصان

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی آندھی آنے کا امکان ہے ۔

آگرہ ڈویزن میں بدھ دیر رات آٗئی آندھی و طوفان نے دیہی علاقوں میں کافی تباہی مچائی ۔ آندھی طوفان میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پوری ریاست میں مجموعی طور پر 33 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں طوفان میں کئی جانوروں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے۔ آندھی طوفان سے فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ فی الحال پولیس اور ضلع انتظامیہ تباہی کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔

ایک سو بتیس کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آئی آندھی نے دیہی علاقوں میں جم کر تباہی مچائی ۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر کھیرا گڑھ ، فتح آباد ، پناہٹ اور اچھنیرا میں دیکھنے کو ملا ۔ تقریبا نوے منٹ تک آندھی ، بارش اور زالہ باری کی وجہ سے سینکڑوں پیر اور ہورڈنگس گرگئے ، جبکہ دیہی علاقوں میں کئی مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی آندھی آنے کا امکان ہے ۔

Loading...

سب سے زیادہ تیرہ افراد کھیرا گڑھ میں مارے گئے جبکہ آگرہ شہر میں دو ، سییا میں چار ، فتح آباد اور باہ میں دو دو ، کاگرول میں ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ہے۔ وہیں سہارنپور اور مظفر نگر میں بھی آندھی طوفان کا اثر دیکھںے کو ملا ۔ سہارنپور میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ مظفر نگر میں آندھی سے کھیتوں میں پڑی گیہوں کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

Loading...