ہریانہ کی جیلوں میں بند 31 قیدی پائے گئے ایچ آئی وی پازیٹو

ہریانہ میں ایک بے حد حیران کرنے والا معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ریاست کی 6 جیلوں میں تمام قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، جس میں تقریباََ 31 قیدی ایچ آئی وی وازیٹو پائے گئے ہیں۔

Jul 06, 2018 09:35 AM IST | Updated on: Jul 06, 2018 09:46 AM IST
ہریانہ کی جیلوں میں بند 31 قیدی پائے گئے ایچ آئی وی پازیٹو

ہریانہ میں ایک بے حد حیران کرنے والا معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ریاست کی 6 جیلوں میں تمام قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، جس میں تقریباََ 31 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ کرنال کی تعداد پائی گئی ہے۔ یہاں قریب 11 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو نکل کر آئے ہیں۔

ہریانہ کی چھ اہم جیلوں میں بند قیدیوں اور بندیوں کے ہیلتھ چیک اپ کے دوران ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ 11 مریض سی ایم سی ٹی کرنال کی جیل میں پائے گئے ہیں۔ اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے وزیر صحت انل ویج نے کہا کہ تمام جیلوں میں ہم نے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے کے حکم دئے تھے اور ان میں سے کچھ جیلوں میں ایچ آئی وی کے مریض پائے گئے ہیں جن کی دیکھ ریکھ اور علاج ہم کروائیں گے۔ ان کو جو بھی میڈیکل سہولت دی جا سکتی ہے وہ ہم مفت میں دیں گے۔

Loading...

 

Loading...