دہلی : لکشمی نگر میں 3 منزلہ عمارت منہدم ، متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ

لکشمی نگر علاقے میں ہفتہ کی رات 1:15 پر ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ، جس میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Jul 02, 2017 10:08 AM IST | Updated on: Jul 02, 2017 10:57 AM IST
دہلی : لکشمی نگر میں 3 منزلہ عمارت منہدم ، متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی : لکشمی نگر علاقے میں ہفتہ کی رات 1:15 پر ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ، جس میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اب تک تقریبا 4 لوگوں ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جا چکا ہے ۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت کافی خستہ حال تھی ۔ میونسپل سے شکایت بھی کی گئی ، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔

Loading...

ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے ۔ چار لوگوں کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے ، جبکہ کچھ اور لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا امکان ہے ۔

Loading...