چوراسی سال کی ہوئی ائیر فورس ، ہنڈن ائیر بیس پر طاقت کا مظاہرہ ، صدر اور وزیر اعظم  نے دی مبارکباد

آج ایئر فورس ڈےہے ۔ ملک کی فضائیہ آج 84 سال کی ہو گئی ۔ ایئر فورس ڈے کے موقع پر غازی آباد کے ہنڈن ائیر بیس پر پریڈ کے ساتھ فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔

Oct 08, 2016 09:51 AM IST | Updated on: Oct 08, 2016 11:27 AM IST
چوراسی سال کی ہوئی ائیر فورس ، ہنڈن ائیر بیس پر طاقت کا مظاہرہ ، صدر اور وزیر اعظم  نے دی مبارکباد

نئی دہلی : آج ایئر فورس ڈےہے ۔ ملک کی فضائیہ آج 84 سال کی ہو گئی ۔ ایئر فورس ڈے کے موقع پر غازی آباد کے ہنڈن ائیر بیس پر پریڈ کے ساتھ فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ لڑاکا طیارے ، ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں پہلی مرتبہ فلائی پاسٹ میں ملکی لڑاکا طیارے تیجس بھی شامل ہے ۔ صدر اور وزیر اعظم نے فضائیہ کے دن کے موقع پر جوانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

ہنڈن ائیر بیس پر فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا کو گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ٹویٹس میں ایئر فورس ڈے کے جشن کی تصاویر ہیں ، جس میں فضائیہ کے پیرا جمپرس دکھائی دے رہے ہیں ۔

صدر پرنب مکھرجی نے ہندوستانی فضائیہ کی 84 ویں سالگرہ کے موقع کے موقع پر ایئر فورس کو مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کو فضائیہ کی صلاحیت اور کارکردگی پر فخر ۔.

Loading...