مہندی سے ہاتھ میں سوسائڈ نوٹ لکھ کر دوسری منزل سے کود کرلڑکی نے کی خود کشی

لڑکی نے اپنے ہاتھ میں باضابطہ سوسائڈ نوٹ لکھا ہے، مہندی سے لکھے اس سوسائڈ نوٹ میں لڑکی نے مرنے سے قبل اپنی موت کی وجہ لکھ دیا ہے۔

Dec 31, 2018 04:06 PM IST | Updated on: Dec 31, 2018 04:06 PM IST
مہندی سے ہاتھ میں سوسائڈ نوٹ لکھ کر دوسری منزل سے کود کرلڑکی نے کی خود کشی

ہاتھ پرلکھا ہوا سوسائڈ نوٹ۔

ہریانہ کے فریدآباد میں ایک لڑکی نے دوسری منزل سے کود کرخود کشی کرلی ہے۔ خودکشی سے پہلے لڑکی نے اپنے ہاتھ پرمہندی سے خود کشی نوٹ ملا تھا، جس میں ایک شخص پراسے پھنسانے اورپھربدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اطلاع کے بعد موقع پرپہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

لڑکی نے اپنے ہاتھ میں باضابطہ سوسائڈ نوٹ لکھا ہے۔ مہندی سے لکھے اس سوسائڈ نوٹ میں لڑکی نے مرنے سے قبل اپنی موت کی وجہ لکھ دیا ہے۔ معاملہ فرید آباد کی جمائی کالونی کا بتایا جارہا ہے۔ یہاں اتواردیررات ایک لڑکی نے چھت سے کود کرخود کشی کرلی تھی۔

Loading...

لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق دو سال پہلے ہنا بہار میں رہ کرپڑھائی کررہی تھی۔ جہاں اس کی دور کا رشتہ دارصدام سے دوستی ہوگئی۔ کچھ وقت تک دونوں کے درمیان رشتے رہے اوراسی درمیان اپنی پڑھائی پوری کرکے وہ فریدآباد واپس آگئی۔ الزام ہے کہ فریدآباد آنے کے بعد صدام نے اسے بدنام کردیا اوراسی کے سبب اس نے اپنے گھرکی دوسری منزل سے کود کرموت کو گلے لگا لیا۔

Loading...