قدرت کا کرشمہ : خاتون نے ایک ساتھ دیا 4 بچوں  کو جنم ، ڈاکٹر بھی حیران 

نوح کی ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ جس کو بھی یہ پتہ چلا اسی نے دانتوں میں انگلی دبا لی۔ ڈاکٹر بھی اس کرشمے سے دنگ رہ گئے۔

Nov 13, 2018 03:24 PM IST | Updated on: Nov 13, 2018 03:28 PM IST
قدرت کا کرشمہ : خاتون نے ایک ساتھ دیا 4 بچوں  کو جنم ، ڈاکٹر بھی حیران 

خاتون نے دیا چار بچوں کو جنم

قدرت کا کرشمہ بھی عجیب ہے۔ کسی کو پوری عمر اولاد کا سکھ نہیں مل پاتا تو کسی کو ایک دو نہیں چار چار کا سکھ ایک ساتھ نصیب ہو جاتا ہے۔۔ نوح کی ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ جس کو بھی یہ پتہ چلا اسی نے دانتوں میں انگلی دبا لی۔ ڈاکٹر بھی اس کرشمے سے دنگ رہ گئے۔ خاتون کی ڈلیوری الور راجستھان کے نجی اسپتال میں ہوئی۔ جہاں زچہ ۔بچہ پوری طرح ٹھیک بتائے جا رہے ہیں۔

عائشہ ۔شبیر کی شادی قریب دو سال پہلے ہوئی تھی۔ مڈل کلاس کنبہ کے شبیر چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

Loading...

ہریانہ ریاست کے نوح (میوات) ضلع کے فیروزپور چھرکا اپ منڈل کے پاٹ کھوری کی رہنے والی عائشہ (25)نے ایک نجی اسپتال میں 4 بچوں تین لڑکی اور ایک لڑکے کو جنم د یا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس طرح کے معاملے بہت کم سامنے آتے ہیں۔ ایسے معاملوں میں عام طور پر بچے صحت یاب نہیں رہتے۔ ساتھ ہی ڈلیوری کے دوران بھی خاصی پریشانی آتی ہے۔ لیکن اس معاملے میں کچھ الگ ہوا ہے۔

بتادیں کہ خاتون کی ڈلیوری بھی نارمل طریقے سے ہوئی اور بچے بھی دنیا میں آتے ہی پوری طرح صحت یاب بتائے جا رہے ہیں۔ اب سوال لاکھ ٹکے کا یہ ہے کہ آخر کار ایک ماں چار بچوں کو کیسے سنبھالے گی اور اوپر سے چولہا ۔ چوکا کا م بھی گھر میں رہتا ہے لیکن اس کی فکر پیدا کرنےوالی ماں سے زیادہ کنبہ و دیگر خواتین کو ہے زچہ ۔ بچہ کے گھر آتے ہی جشن سے لیکر مٹھائیوں کا پورا انتظام گھر والے کر رہے ہیں۔ جڑواں چار بھائی بہن کا دھوم دھام سے عقیقی بھی ہوگا۔

Loading...