اترپردیش میں 13 سالہ معصوم کی عصمت دری، ملزم پولیس کے حوالے

اترپردیش میں ہمیر پور کے چکاسی علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کےساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

Sep 03, 2018 08:00 AM IST | Updated on: Sep 03, 2018 10:18 AM IST
اترپردیش میں 13 سالہ معصوم کی عصمت دری، ملزم پولیس کے حوالے

علامتی تصویر

اترپردیش میں ہمیر پور کے چکاسی علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کےساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اتوارکو یہاں بتایا کہ چکاسی علاقہ کی رہنے والی 13سالہ لڑکی ہفتہ کی رات رفع حاجت کےلئے گھر سے نکلی تھی ۔اس دوران گاؤں کے ہی ایک نوجوان رگھونندن کیوٹ نے اسے پکڑ لیا اور کھنڈر میں لے جا کر اس کی عصمت دری کی ۔

لڑکی کے شور مچانے پر اس کے والد وہاں پہنچے تو ملزم نے پتھر سے حملہ کرکے بھاگنے لگا ۔اس دوران پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کردی ۔ بعد میں لوگوں نے اسے پولیس کےحوالہ کردیا۔

Loading...

اس سلسلہ میں پولیس نے ملزم رگھونندن کے خلاف عصمت دری اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کوجیل بھیج دیا۔ لڑکی کو طبی جانچ کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

 

Loading...