عام آدمی پارٹی نےاعلی ترین اعزاز'بھارت رتن' کےلئے اعلان کئے گئے ناموں پراٹھا دیا سوال

سنجے سنگھ نےکہا کہ بی جے پی اس پربھی سیاست کررہی ہےاورکانگریس کی طرح اس حکومت نے بھی شہیدوں کی شہادت کو بھلا دیا ہے۔

Jan 27, 2019 07:02 PM IST | Updated on: Jan 27, 2019 07:02 PM IST
عام آدمی پارٹی نےاعلی ترین اعزاز'بھارت رتن' کےلئے اعلان کئے گئے ناموں پراٹھا دیا سوال

عام آدمی پارٹی کے ترجمان اورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ: فائل فوٹو

سلطان پور: عام آدمی پارٹی( آپ) کے ترجمان و راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ملک کےاعلی ترین اعزاز'بھارت رتن' اعلان کردہ ناموں پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تینوں نام پوری طرح سے سیاست سے متاثر ہیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس پربھی سیاست کررہی ہے اورکانگریس کی طرح اس حکومت نے بھی شہیدوں کی شہادت کو بھلا دیا ہے۔

سلطان پورمیں نیوز ایجنسی یواین آئی سے خصوصی ملاقات میں سنجے سنگھ نےکہا کہ ملک کےعظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندربوس نے بیرون ملک جاکرآزاد ہند فوج کا قائم کیا تھا۔ ان کے اس کردارکوآج بھلا دیا گیا۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی نے شہید اعظم بھگت سنگھ کو بھلا دیا۔ جن کے نام سے ہی نوجوانوں میں حوصلہ پیداہوتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت رتن ایوارڈ کےلئے ڈاکٹررام منوہرلوہیا اورہاکی کے جادوگرمانے جانے والے دھیان چند کوبھی بھلا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کے نظریات کے نانا جی دیش مکھ کوجو بی جے پی کے تھے، بھوپیش ہزاریا یقینی طورسے ایک اچھے سنگرتھے وہ بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس اعلی اعزازکے لئے صرف بی جے پی کا حامی ہونا کافی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق صدرجمہوریہ کو کس نمایاں کام کے لئے اس اعزازکے لئے نامزد کیا گیا ہے؟ اس لئے کہ وہ آرایس ایس کے پروگرام میں گئے اورانہوں نے ڈاکٹرہیڈ گیوارکو 'بھارت ماتا کا سپوت' کہا۔

آر ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ دکھ تویہ ہے کہ آج بھی شہید اعظم بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرودہشت گردوں کی فہرست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نیتاجی کی ٹوپی پہن کرکانگریس پران کے استحصال کا الزام لگارہے ہیں، لیکن جب ان کے احترام کی باری آئی تو انہیں بھلادیا گیا۔

Loading...

عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ یقینی طورسے کانگریس نے اپنے لمبے اقتدارمیں ان شہیدوں کوفراموش کیا ہے اوروہی غلطی بی جے پی نے بھی کی بی جے پی کوعوام نے بہتری کے لئے ہی انتخاب کیا تھا، لیکن وہ ان کی امیدوں پرپورا نہیں اتری۔

Loading...