صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو مل سکتی ہے عام آدمی پارٹی کی حمایت

عہدہ صدارت کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار میرا کمار کو حمایت دینے کا امکان ہے۔

Jul 01, 2017 07:18 PM IST | Updated on: Jul 01, 2017 07:18 PM IST
صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو مل سکتی ہے عام آدمی پارٹی کی حمایت

نئی دہلی: عہدہ صدارت کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار میرا کمار کو حمایت دینے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے آج یہا ں بتایا کہ عہدہ صدارت کے لئے محترمہ کمار کو حمایت دی جاسکتی ہے۔ کانگریس سمیت سترہ اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار کو این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کے خلاف امیدوار بنایا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حالانکہ صدارتی الیکشن میں کسی حمایت دی جائے گی اس پر حتمی فیصلہ پارٹی کی سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کرے گی۔ لیکن اس بات کا پورا امکان ہے کہ پارٹی محترمہ کمار کے حق میں ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ صدارت کے لئے الیکشن میں پارٹی کی ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔

Loading...

Loading...